Type to search

آٹو موبائل

نئی لینڈ روور ڈسکوری اسپورٹ ہندوستان میں لانچ، قیمت 57.06 سے شروع

آٹو ڈسک،14فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لینڈ روور نے ہندوستان میں نئی ڈسکوری اسپورٹ ایس یو وی لانچ کردی ہے- اسکی شروعاتی ایکس شوروم قیمت 57.06 لاکھ روپے ہے- 2020 لینڈ روور ڈسکوری اسپورٹ دو ویرینٹ (ایس اور آر – ڈائنامک ایس ایس) میں بازار میں اتاری گئی ہے- اس میں بی ایس 6 کمپلائنٹ پیٹرول اور ڈیزل انجن کے آپشن ہے-

پرانے ماڈل کے مقابلے نئی ڈسکوری اسپورٹ کی نہ صرف اسٹائلنگ بدلی ہے- بلکہ اسے نئے پلیٹ فارم پر بنایا گیا ہے- نئے ماڈل کی ڈیزائننگ پہلے سے زیادہ شارپ ہے- اس میں کافی بلیک ڈیٹیلنگ دی گئی ہے- ایس یو وی میں نئے فرنٹ اور ریئر بمپر دیئے گئے ہیں- اسکی گرل، ہیڈ لائٹ اور ٹیل لیمپ کی ڈیزائن میں بھی بدلاؤ ہوئے ہیں-

نئے ڈیزائن کا ہیش بورڈ ، بڑا ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم ، نئے اے سی کنٹرولس اور اسٹیرینگ ماؤنٹڈ کنٹرولز کے لیے ٹچ پیڈ جیسی سہولیات دے کر کمپنی نے اسکے انٹیریئر کو بھی فریش لک دیا ہے- حالانکہ یہ ایس یو وی پہلے کی طرح 2+5 سیٹر آپشن میں دستیاب ہے، جو دونوں ویرینٹ میں ملتا ہے-

نئی رینج روور ڈسکوری اسپورٹ میں بی ایس 6 کمپلائنٹ 2.0 لیٹر پیٹرول اور ڈیزل انجن ہے- پیٹرول انجن 48وی ملد ہائبرڈ سسٹم کے ساتھ آتا ہے اور 245 ایچ پی کا پاور اور 365 این ایم ٹرک جنریٹ کرتا ہے- ڈیزل انجن 177 ایچ پی کا پاور اور 430 این ایم ٹرک جنریٹ کرتا ہے- دونوں انجن 9 اسپیڈ آٹو میٹک ٹرانسمیشن سے لیس ہے-

Tags:

You Might also Like