Type to search

آٹو موبائل

شیرپا اور ہنٹر نام سے دو نئی بائیک لاسکتی ہے رائل اینفیلڈ

آٹو ڈسک، یکم جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) رائل اینفیلڈ اپنی بائیکس کا بی ایس 6 ورژن لانے پر کام کررہی ہے، بی ایس 6 ایمشن اصول لاگو ہونے میں اب صرف تین مہینے بچے ہیں، جس سے امید ہے کہ کمپنی جلد بی ایس 6 کمپلائنٹ بائیک لانچ کرنا شروع کرئے گی، اسکے ساتھ ہی رائل اینفیلڈ کچھنئی بائیکس بھی لانے کی تیاری میں ہے-

دراصل رائل اینفیلڈ نے حال ہی میں شیرپا اور ہنٹر نام کو ٹریڈ مارک کرایا ہے، یہ نام ٹریڈ مارک کرانے کے بعد منا جارہا ہے کہ کمپنی شیرپا اور ہنٹر نام کی دو نئی بائیک لانے والی ہے- یہ دونوں بائیک رائل اینفیلڈ کی لائن اپ میں انٹری لیول ماڈل ہونگی-

حال ہی میں اکنامک ٹائمزس کی رپورٹ میں بھی کہا گیا تھا کہ رائل اینفیلڈ 2020 کی پہلی سہ ماہی میں ایک نئی سلم (ہلکی) موٹر سائیکل لانچ کرنے والا ہے، یہ ایک روڈسٹر اسٹائل بائیک ہوگی، جسے ایکسپلور یا ہنٹر کہا جاسکتا ہے-

رائل اینفیلڈ نے 1960 کے دہائی کے ذریعہ شیرپا نام سے بائیک لانچ کی تھی، یہ 173سی سی کی موٹرسائیکل تھی- حالانکہ بعد میں اسے موڈیفائی کرکے 1970 میں کروسڈر نام سے لانچ کیا گیا ، وہیں ہنٹر نام بالکل نیا ہے، جو ہمالین سے چھوٹی ایڈوینچر موٹرسائیکل ہوسکتی ہے- ان دونوں کے علاوہ کچھ وقت پہلے کمپنی نے میٹور اور ایکسپلورر نام کو بھی ٹریڈ مارک کرایا تھا-

اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رائل اینفیلڈ 2020 کی پہلی سہ ماہی میں ایکسپلورر یا ہنٹر نام سے ایک ہلکی موٹرسائیکل لانچ کرنے والا ہے، یہ ایک روڈسٹر اسٹائل بائیک ہوگی- اسے جے 1 سی کوڈ نام دیا گیا ہے، اسکی سیٹ کچھ نیچے ہوگی اور وزن بھی کم ہوگا، جس سے اسے خواتین اور نوجوانوں کو سنبھالنے میں آسانی ہوگی- ساتھ ہی کمپنی کی اب تک کی سب سے کفایتی بائیک بھی ہوگی-

Tags:

You Might also Like