Type to search

آٹو موبائل

رائل اینفیلڈ جلد ہندوستان میں لانچ کرئے گی نئی بوبر 838 بائیک

royal-enfield

آٹو ڈسک،21اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) رائل اینفیلڈ نے اپنی سب سے طاقتور بائیک بوبر 838 کو ای آئی سی ایم اے موٹر شو 2018 میں پیش کیا تھا۔ لیکن اس وقت کمپنی نے اسکے بارے میں زیادہ معلومات نہیں بتائی تھی۔ لیکن اب مانا جارہا ہے کہ کمپنی اسے ہندوستان میں لانچ کرنے کی تیاری میں ہے۔

انجن کی بات کریں تو بومبر 838 میں لیکوڈ کولڈ ، فیول انجیکٹیڈ 834 سی سی کا سب سے زبردست انجن دیا گیا ہے۔ جو کہ قریب 100-90 ایچ پی کی طاقت ملتی ہے۔ اسکے علاوہ اس میں 6 اسپیڈ گیئر باکس بھی ملیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بائیک کو پولارس انڈسٹریز اور ایچر موٹرس نے مل کر تیار کیا ہے۔ اتنے بڑے انجن میں آنے والی یہ رائل انفیلڈ کی پہلی بائیک ہوگی۔

بات فیچرس کی کریں تو اس نئی بائیک میں جڑواں ایگزاس مفلر، فرنٹ وہیل میں جڑواں ڈسک بریک، فلیٹ ہینڈل اور بڑے وہیل بیس ہے۔ اگرچہ میڈیا رپورٹس کا خیال ہے کہ اس موٹر سائیکل کو 2021 میں لانچ کیا جاسکتا ہے، لیکن کمپنی نے ابھی تک اس موٹر سائیکل کے لانچنگ کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔ اس کی قیمت 6 لاکھ روپے کے قریب ہوسکتی ہے۔

Tags:

You Might also Like