Type to search

آٹو موبائل

رائل اینفیلڈ تھنڈر برڈ 350 ایکس کا کفایی ویرینٹ بھی ہوسکتا ہے لانچ

رائل اینفیلڈ تھنڈر برڈ

آٹو ڈسک،3فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) رائل اینفیلڈ نئی جنریشن تھنڈر برڈ 350 ایکس لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ حال ہی میں ، اس موٹر سائیکل کا کفایتی ویرینٹ ٹیسٹنگ کے دوران دیکھا گیا ہے۔ جہاں سے اسکی کچھ تصویریں بھی لیک ہوئی ہے۔ موجودہ تھنڈربرڈ رائل انفیلڈ تھنڈربرڈ 350 ایکس کے مقابلے نئی بائیک میں کئی بدلاؤ دیکھنے کو ملیں گے۔ یہ موٹرسائیکل نئے پلیٹ فارم پر مبنی ہوگی۔ ساتھ ہی اس میں موجودہ پارور فل انجن ملنے کی امید ہے۔

رائل اینفیلڈ تھنڈر برڈ 350 ایکس کے اس پروٹوٹائپ ماڈل میں نیا فیول ٹینک دیا گیا ہے۔ جس پر سنٹر میں فیول فلینگ ناب ہے۔ لیک تصویر میں صاف دیکھ رہا ہے کہ موجودہ ماڈل سے الگ نئی بائیک میں ریئر بریک کو رائڈ سائڈ اور چین کو لیفٹ سائڈ میں دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے نئی تھنڈربرڈ 350 ایکس کی جو تصویریں سامنے آئی تھی۔ ان میں بائیک پر سپلٹ سیٹس دیکھی تھی۔ کفایتی ماڈل ہونے کی وجہ سے اس میں سنگل پیس سیٹ ہے۔ ریئر سسپینشن سے کرون فینش ہٹا کر اس میں بلیک سسپینشن دیا گیا ہے۔

Tags:

You Might also Like