Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی سیریل ناگن کی جیسمن بھسین

ٹی وی ڈسک،یکم جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بے حد گلیمرس اور خوبصورت دیکھنے والی چھوٹے پردے کی اداکارہ جیسمن بھسین کو کون نہیں جانتا ہے۔ جیسمین بھسین  بہترین اداکارہ کے ساتھ ساتھ ایک سنجیدہ انسان بھی ہے۔ جیسمین بھسین فی الحال ایکتا کپور کے شو ناگن 4 میں کام کررہی ہے۔

ایکٹینگ کے ساتھ ساتھ جیسمین سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو رہتی ہے۔ انسٹاگرام پر انکی فین فالوینگ بھی زبردست ہے۔ وہ اپنے فینس کا بخوبی خیال رکھتی ہے۔ وہ برابر ہاٹ اینڈ بولڈ تصویروں کے ساتھ ساتھ ویڈیو بھی شیئر کرتی رہتی ہے۔

جیسمن زی ٹی وی کے ٹشن عشق سے فیمس ہوئی تھی۔ جیسمین نے کلرس چینل کے سیریل دل سے دل تک میں ایک  سیروگیٹ ماں کا رول نبھا چکی ہے۔

صرف چھوٹے پردے پر ہی نہیں جیسمن کئی ساؤتھ انڈین فلموں میں بھی کام کرچکی ہے۔ ساؤتھ میں انکی اچھی مقبولیت رہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Off guard but on point🔪

A post shared by Jasmin Bhasin (@jasminbhasin2806) on

می ٹو مہم کے دوران بھی جیسمن نے کافی ایکٹیو رہی تھی۔ جب یہ ماحول گرم تھا تو انہوں نے بھی کہا تھا کہ میرے ساتھ ایک فلم میکر نے کچھ ایسی ہی حرکت کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس فلم میکر نے مجھ سے کپڑے اتارنے کی مانگ کی تھی۔

جیسمن کو ایکٹینگ کا شوق ہے۔ ایک بار انہوں نے کہا تھا کہ میں نے ایکٹینگ کے لیے اپنا گھر چھوڑ دیا، اپنا شہرچھوڑ دیا اور یہاں  جدوجہد کررہی ہوں۔

جیسمن کی پیدائش کوٹا میں 28 جون 1990 کو ہوئی۔ اس کے بعد وہ اداکاری کرنے کے لیے ممبئی چلی گئیں۔ جیسمن وانم نامی ایک تمل فلم سے اپنے اداکاری کی شروعات کی۔

جیسمن نے وانم۔تامل فلم، کرودھ پتی۔ کناڈا فلم، بی وئیر آف ڈاگ ۔ ملیالم فلم، دللونندھو۔ تیلگو فلم، ویٹا۔تیلگو فلم ، لیڈیز اینڈ جنٹلمین۔ تیلگو فلم میں کام کیا۔

Tags:

You Might also Like