Type to search

فیشن

مامی فلم فیسٹیول میں فلمی ستاروں کا میلا

ممبئی،15اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ممبئی میں  ان دنوں  ممبئی اکیڈمی آف دی موونگ امیج (مامی)  مامی فلم فیسٹیول کا رنگ چڑھا ہوا ہے۔ اس فلم فیسٹیول میں جہاں ایک طرف دنیا بھر کے ڈھیرے ساری فلمیں دیکھائی جانی ہے تو وہیں دوسری طرف اس پروگرام میں فلمی ستاروں کی بھی شرکت دیکھنے کو ملی ہے۔ اس موقع پر بڑے فنکاروں سے لیکر ابھرتے ہوئے فنکار بھی فلم فیسٹول میں حصہ لیا۔ فلم انڈسٹری کی بات چیت کے ساتھ فیشن کا جلوہ بھی دیکھنے کو ملا۔ ظاہر سی بات ہے جہاں مشہور شخصیات ہوں وہاں اسٹائل اور فیشن نہ ہو ایسا ناممکن ہے۔ دیکھیں دپیکا پاڈوکون سے لیکر جھانوی کپور کااسٹائل اور طے کریں آپ کو کس کاانداز بے حد پسند آیا۔

فیشن دیوا دپیکا پاڈوکون ریٹرو لک میں دیکھی۔ ببل پرنٹ بلیو اور بلیک رنگ کے آف شولڈر گاؤن میں دپیکا خوبصورت لگ رہی ہے۔ کم سے کم گلاسی میک اپ اور مڈ پورٹریڈ ہیئراسٹائل کے ساتھ لک کو پورا کیا ہے۔

زی جنریشن اسٹار اننیا پانڈے نے بالی ووڈ میں انٹری کے بعد نوجوان لڑکیوں کے لیے فیشن اسٹیٹمنٹ کی الگ مثال قائم کی ہے۔ اتنی جلدی فیشن دیوا کی اے لسٹ میں شامل ہوچکی اننیا پانڈے نے روسی فیشن ڈیزائنر الیانا سرجینکو کا نیوڈ پنک رنگ کا سوٹ پہنا تھا۔ عالیہ بھٹ مامی فلم فیسٹول میں انوکھے انداز میں نظر آئی، اکثر چلبلے انداز میں گاؤن یا ایتھنک اسٹائل میں رہنی والی عالیہ آل بلیک آوٹ فٹ میں نظر آئی۔ آف شولڈر لیدر ٹاپ پر شیمار پینٹ کے ساتھ پینٹیڈ میچ کیا۔

اداکارؤں کے درمیان کرن جوہر کااسٹائلش لک بھی دیکھتے بنتا ہے۔ بلیک جنس، ٹی۔شرٹ اور کل پرینٹیڈ ڈینم جیکٹ میں کرن کول لگ رہے ہیں۔ اپنے فنکی آئی گلاس کے مشہور کرن نے لک کے ساتھ بولڈ بلیک اسپکس میچ کیا۔

بی۔ٹاؤن کی اسٹائلش مامی کرینہ کپور خان خوبصورت انداز میں نظر آئی۔ ڈپ فرنٹ نیک شولڈر اور بلیک پینٹ میں کرینہ نے کلاسی انداز میں نظر آئی۔
دھڑک گرل جھانوی کپور آج کل ہر جگہ اپنے لک سے سب کو حیران کررہی ہیں۔ کبھی بولڈ لک تو کبھی سمپل انداز میں دل لوٹ لیتی ہے۔ مامی فلم فیسٹول میں بھی سب سے الگ انداز میں دیکھنے والی جھانوی نےاپنے سادہ فیشن گولس دیتے ہوئے نظر آئی۔ جھانوی وائٹ شرٹ اور سلور منی اسکرٹ کے ساتھ وائٹ پینٹیڈ ہیلس میں انٹری لی تو لوگ دیکھتے رہ گئے۔

Tags: