Type to search

ٹی وی اور فلم

کارتیک آرین کی فلم دھماکہ کا ٹریلر جاری

کارتیک آرین فلم دھماکہ

فلمی ڈسک،20اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کارتیک آرین کی لمبے انتظار والی فلم دھماکہ کے ٹریلر کو 19 اکتوبر بروز منگل ریلیز کردیا گیا ہے۔ رام مادھوانی کی ہدایت میں بننے والی فلم میں کارتیک آرین صحافی ارجن پاٹھک کے رول میں نظر آئیں گے۔

فلم دھماکہ کے ٹریلر میں کارتیک آرین کافی سنجیدہ رول میں نظر آرہے ہیں۔ اس فلم کو ہدایت رام مادھوانی کررہے ہیں۔ ٹریلر کے آخر میں فلم کے ریلیز تاریخ 19نومبر بتائی گئی ہے۔ اور فلم ڈیجیٹل پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

فلم کو رونی سکرو والا، امیتا مدھوانی اور رام مادھوانی پروڈیوس کررہے ہیں جبکہ اسے تحریر پونیت شرما رام مادھوانی نے کیا ہے۔

فلم میں مرنال ٹھاکر اور امروتا سبھاش نظر آسکتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by KARTIK AARYAN (@kartikaaryan)

کارتیک آرین نے انسٹاگرام پر فلم کے ٹریلر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ۔ میں ہوں ارجن پاٹھک جو بھی کہونگا سچ کہونگا۔

سال 2011 میں فلم پیار کا پنچنامہ سے فلمی سفر شروع کرنے والے ایکٹر کارتیک آرین فلم دھماکہ میں ایک الگ طرح کے رول میں دیکھائی دے رہے ہیں اور یقینن ایکٹر کے ٹرانسفرمیشن نے فینس کو حیران کردیا ہے۔

ظاہر سی بات ہے کہ کارتیک آرین نے اب تک رومانٹک کامیڈی فلموں سے لوگوں کا دل جیتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by KARTIK AARYAN (@kartikaaryan)

 

غور طلب ہے کہ ناظرین نے اس طرح کے رول میں کارتیک آرین کو پہلے کبھی نہیں دیکھا ہے۔

اس وجہ سے فینس انکے اس نئے لک کو دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔

کارتیک آرین نے کردار کو پوری طرح ڈھال لیا ہے۔ ایکشن تھریلر فلم دھماکہ میں کارتیک ایک سنکی نیوز اینکر ارجن پاٹھک کا رول نبھا رہے ہیں۔

کارتیک کی اس فلم کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ کارتیک کے فین اس فلم کے جلد ریلیز ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔

بتادیں کہ کارتیک آریان تیواری کی پیدائش 22 نومبر 1990 کو ہوئی۔ انہوں نے سال 2011 میں فلم پیار کا پنچنامہ کے ساتھ ایکٹینگ کیریئر کی شروعات کی۔

سال 2013 میں کارتیک نے فلم آکاش وانی میں آکاش کپور کے رول میں نظر آئے۔ سال 2014 میں فلم کانچی: دی انبریکیبل میں بندا سنگھ کا کردار نبھایا۔

سال 2015 میں فلم پیار کا پنچنامہ 2 ، سال 2017 میں گیسٹ ان لندن، سونو کے ٹیٹو کی سوئٹی، لکا چپی، پتی پتنی اور وہ لو آجکل 2،جیسی فلموں میں نظر آچکے ہیں۔

فلم دھماکہ کے علاوہ کارتیک کے پاس اور بھی کئی بڑے پروجیکٹ ہیں جس میں کیارا اڈوانی کے ساتھ بھول بھولیا 2′ ، ‘ستیانارائن کی کتھا’ ، ‘فریڈی’ ، ‘کیپٹن انڈیا’ اور ڈائریکٹر سمیر ودونش کی اگلی فلم بھی شامل ہے۔

Tags:

You Might also Like