Type to search

بزنس

گیمنگ سٹارٹ اپ کریکی میں ریلائنس جیو کی سرمایہ کاری

کریکی

ممبئی۔ 3 ڈسمبر (پریس نوٹ) مکیش انبانی کی کمپنی ریلائنس جیو نے سین فرانسسکو بیسڈ موبائل گیمنگ کمپنی کریکی میں سرمایہ کاری کی ہے۔ ریلائنس جیو نے سرمایہ کاری کی کل رقم کا خلاصہ نہیں کیا ہے۔ کریکی میں اب تک کل ملاکر 22 ملین ڈالر کی انویسٹمنٹ جٹائی ہے۔

بھارت میں کریکی نے ریلائنس جیو کے ساتھ مل کر آگیومنٹیڈ ریئلٹی بیسڈ ’یاترا‘ نام کا ایک موبائل گیم لانچ کیا ہے۔ ریلائنس جیو کے گراہکوں کو اس نئے گیم کے 3D اوتار کے ساتھ کھیلنے کی خاص سہولت ہوگی۔ سبھی موبائل یوزرس اس گیم کو کھیل سکیں گی۔ گیم کو گوگل پلے سٹور اورآئی او ایس سٹور میں فری میں ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

 

ملک میں گیمنگ انڈسٹری تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ 2021 تک بھارت میں گیمنگ انڈسٹری قریب 100 ارب روپے کا آنکڑا چھو لے گی۔ جو 2022 تک 143 ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے۔ ریلائنس جیو گیمنگ مارکٹ میں اپنے قدم مضبوطی سے جمانا چاہتاہے۔ کریکی میں انویسٹمنٹ کو اسی کڑی کی شکل میں دیکھا جارہا ہے۔

ریلائنس جیو کے ڈائریکٹر آکاش انبانی نے ایک بیان میں کہا’’ کریکی، بھارتیوں کی ایک پوری نسل کو آگیومنٹیڈ ریئلٹی اپنانے کے لئے ترغیب دے گا۔ ہمارا وزن دنیا بھر کے بہترین تجربات کو بھارت میں لانا ہے۔’ یاترا‘ گیم اس سمت میں ایک قدم ہے۔ آگیومنٹیڈ ریئلٹی گیمنگ، استعمال کرنے والوں کو اپنی ہی طرح کی ایک نئی دنیا میں لے جاتا ہے۔ ہم جیو اور دیگر استعمال کنندہ کو مدعو کرتے ہیں کہ وہ ’یاترا‘ گیم کے ذریعہ سے آگیومنیٹڈ ریئلٹی کا احساس کریں۔‘

گیم لانچ کے موقع پر کریکی کے بانی جہانوی اور کیتکی شری رام نے کہا’’ کریکی میں تصورات اور حقیقت کو ایک ساتھ لانا ہی ہمارا ویزن ہے۔ آگیومنٹیڈ ریئلٹی کے ذریعہ سے ہم تصوری دنیا کو سیدھے آپ کے گھر تک پہنچائیں گے اور وہ بھی آپ کے موبائل فون کے ذریعہ۔‘‘