Type to search

ٹی وی اور فلم

دیویا اگروال برتھ ڈے اسپیشل: اداکارہ، اینکر ، کوریوگرافر اور ڈانسر

دیویا اگروال

فلمی ڈسک، 4 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دیویا اگروال ایک ٹیلی ویژن اداکارہ ، اینکر ، ڈانسر، کوریوگرافر اور ماڈل ہے، انہوں نے ایم ٹی وی انڈیا کے کئی ریالٹی مقابلوں میں حصہ لیا، وہ اسپلٹ ولا سیزن 10 میں رنر اپ رہی اور ایم ٹی وی ایس آف اسپیس سیزن 1 کی فاتح رہی۔

دیویا اگروال کی پیدائش 4 ڈسمبر 1992 کو مہاراشٹرا کے ممبئی شہر میں ہوئی۔ انکا پورا نام دیویا سنجے اگروال ہے۔

انہوں نے سینٹ زیویرس ہائی اسکول سے پڑھائی کی اور کالج کی پڑھائی سانپڈا کالج آف کامرس اینڈ ٹکنالوجی سے کی۔ انکے والد کا نام سنجے اگروال اور والدہ کا نام روزی اگروال ہے، انکے بھائی پرنس اگروال ،کے ساتھ انکی اچھی باؤنڈنگ ہے۔

ٹی وی اداکارہ دیویا اگروال کے والد کا کورونا وائرس کے سبب انتقال ہوگیا تھا۔ اس کے بعد سے اداکارہ صدمے میں تھیں۔ اگرچہ دیویا نے خود کو اس مشکل وقت سے نکالنے کی کوشش کی ، لیکن کچھ سوشل میڈیا ٹرولز کو یہ پسند نہیں آیا اور اداکارہ کی تصویروں پر غیر مہذب تبصرے کیے۔ جس کا جواب دیویا نے بھی زبردست جواب دیا تھا۔

انہوں نے اپنا ایکٹینگ ڈیبیو ویب سیریز راگنی ایم ایم ایس:ریٹرن کے سیزن 2 سے کیا۔ آلٹ بالاجی کی اس فلم میں سنی لیونی، ورون سود لیڈنگ رول میں تھے، یہ فلم ڈسمبر 2019 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اسے سویاش ودھاوکر نے ڈائریکٹ کیا جبکہ ایکتا کپور اور شوبھا کپور نے پروڈیوس کیا تھا۔

دیویا کئی میوزک ویڈیو میں نظر آئی۔ انہوں نے روڈیز: ریئل ہیروس اور ایم ٹی وی ایس کوارانٹائن سمیت کئی ریالٹی شوز کی میزبانی کی۔

دیویا اگروال نے جنرلزم میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے ٹیرنس لیوس ڈانس اکیڈمی سے ڈانس کی تربیت لی، اسکے بعد انہوں نے خود کی ڈانس اکیڈمی ایلیوٹ ڈانس انسٹی ٹیوٹ کھولی۔

انہوں نے الیانا ڈی کروز ، سنی لیونی اور شلپا شیٹی جیسی کئی اداکاراؤں کی کوریوگرافی کی ہے۔

انہوں نے کئی بیٹوٹی کنٹیسٹ میں حصہ لیا۔ سال 2015 میں انہوں نے مس نوی ممبئی کا خطاب جیتا۔ اور سال 2016 میں، انہیں انڈین پرنسیس پیجنٹ اور مس ٹورزم انٹرنیشنل بھی جیتا۔

انہوں نے کئی ٹی وی شوز کا حصہ رہی جن میں ایم ٹی وی اسپلٹ ولا، ایم ٹی وی ایس آف اسپیس، اے ڈیٹ ٹو ریمیمبر، ٹرویل وتھ س گوٹ، پنچ بیٹ، روڈیز: ریئل ہیروس، راگنی ایم ایم ایس: ریٹرنس، ایم ٹی وی ایس دی کورنٹائن جیسے شوز کا حصہ رہی۔

دیویا کے اداکار اور ماڈل پریانک شرما کے ساتھ تعلقات رہے، لیکن کچھ وقت کے بعد رشتہ ٹوٹ گیا۔ فی الحال وہ لمبے وقت سے ورون سود سے دوستی ہے۔