Type to search

ٹی وی اور فلم

دیگنگنا سوریا ونشی تیلگو فلم سٹی مار، میں جنرلسٹ کا کردار نبھائیں گی

فلمی ڈسک، 3 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) زی ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ ہوئے مشہور ٹی وی شو قبول ہے، میں نزہت احمد خان کا رول ادا کرنے والی اداکارہ دیگنگنا سوریا ونشی تیلگو فلم میں نظر آنے والی ہے۔

اداکارہ دیگنگنا سوریا ونشی جلد ہی ساؤتھ کے سپر اسٹار گوپی چند کے ساتھ فلم سٹی مار، میں نظر آنے والی ہے-

فلم میں اداکارہ ایک صحافی کا کردار نبھا رہی ہے- یہ فلم اگلے سال فروری میں ریلیز ہوسکتی ہے- حالانکہ اسکو لیکر ابھی تک کوئی آفیشل اعلان نہیں ہوا ہے- گوویندا کے ساتھ فرائی ڈے، سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا-

اس فلم میں انکا کردار ٹی وی رپورٹر کا ہے- یہ ایک لو اسٹوری فلم ہے اور فلم میں گوپی چند کے مقابلے کام کررہی ہے-

ادارکاہ دیگنگنا سوریا ونشی  کے کئی صحافی دوست ہیں جس وجہ سے انہیں یہ کردار کافی مددگار ثابت ہوا- اس لیے انہیں کافی محنت نہیں کرنی پڑی-

اداکارہ دیگنگنا سوریا ونشی کی پیدائش 15 اکتوبر 1997 میں ہوئی، انکے والد کا نام نیرج سوریا ونشی اور والدہ کا نام سریتا سوریا ونشی ہے- انہوں نے اپنی 12 ویں کا بورڈ میٹھی بائی کالج سے مکمل کیا،

دیگنگنا سوریا ونشی نے سال 2002 میں اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ 7 سال کی عمر میں ٹی وی سیریز کیا حادثہ کیا حقیقت سے کیا تھا-

وہ ایک ٹی وی اداکارہ، گلوکارہ اور مصنف ہے- دیگنگنا اسٹار پلس کے ٹی وی سیریز ایک ویر کی ارداس، میں ویرا کور سمپورن سنگھ کا کردار نبھایا تھا-

انہوں نے سال 2012 میں زی ٹی وی پر نشر ہوئے ٹی وی شو قبول ہے، میں نزہت احمد خان کا رول ادا کیا تھا- اس شو میں زویا کے کردار میں سربھی جیوتی لیڈ رول میں تھی، انہوں نے سال 2015 میں بگ باس 9 میں حصہ لیا تھا-

دیگنگنا نے بالی ووڈ میں فرائی ڈے، اور جلیبی سے ڈیبیو کیا ، اور سال 2019 میں تیلگو فلم ہپی، سے اور اسی سال تامل فلم دھنسو راسی نیئرگلے سے ڈیبیو کیا تھا-

دیگنگنا سوریا ونشی نے کئی ٹی وی شوز میں کام کیا جن میں کیا حادثہ کیا حقیقت، کرشنا ارجن، شکونتلا، رک جانا نہیں، قبول ہے، ایک ویر کی ارداس-ویرا، بگ باس 9، جیسے شوز شامل ہے-

ٹی وی کے علاوہ وہ فلموں میں بھی کام کرچکی ہے، جن میں فرائی ڈے، جلیبی، رنگیلا راجہ، ہپی، دھنسو راسی نیئرگلے، جیسے فلمیں شامل ہیں- اور انکی آنے والی تیلگو فلم سٹی مار ہے-

Tags:

You Might also Like