Type to search

جرائم و حادثات

بچوں سے بھرے آٹو کو لاری نے ٹکر دے دی، ایک کی موت، کئی زخمی

حیدرآباد،31ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شہر کے اوپل کے لٹل فلاور اسکول کے پاس منگل کو ایک سڑک حادثہ ہوگیا۔ طالب علموں کو اسکول پہچانے والے ایک آٹو کو تیز رفتار لاری نے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں دو طالب علم کی موت ہوگئی اور سات دیگر کو شیدید زخم آئے۔ متاثرہ بچوں کو ہاسپٹل پہنچایا گیا۔

حادثے کے بعد مقام واقع پر سنسنی پھیل گئی اور مقامی لوگوں نے لاری ڈرائیور پر غصہ اتارا، ایک  طالب علم کی موت اور کئی بچے زخمی ہونے سے افراد خاندان میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ مرنے والے بچے کی پہچان ساتویں کلاس کے اونت کمار کے طور کی گئی ہے۔

بتایا جار ہا کہ آٹو میں مرنے والے بچے کا بھائی دیوانت بھی ساتھ تھا جسے شیدید چوٹ آئی ہے اور اسکو علاج کے لیے آدتیہ ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔ طالب علم حبشی گوڑا کے بھاشیم اسکول کے پڑھنے والے ہیں جو روز کی طرح اپنے اسکول جا رہے تھے۔

پولیس کا ماننا ہے کہ حادثہ کی وجہ لاری کی تیز رفتار ہی ہے۔ بتادیں کہ یہ لاری ریت سے بھری  تھی اور اس نے آکر بچوں کے آٹو کو پچھے سے مارا، مقام واقع کی تصویر دل دہلانے والی ہے جس میں طالب علم یہاں وہاں گرے صاف دیکھائی دے رہے ہیں۔

پولیس نے مقام واقع کا جائزہ لیا، بعد میں طالب علم کی لاش کو گاندھی ہاسپٹل بھیجا گیا، لاری  ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Tags:

You Might also Like