Type to search

ٹی وی اور فلم

رندیپ ہڈا برتھ ڈے اسپیشل: ویٹر سے لیکر ٹیکسی ڈرائیور تک کا کام کرچکے ہیں

رندیپ ہودا

فلمی ڈسک،20 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سلمان خان کے ساتھ فلم سلطان اور کیک میں نظر آچکے رندیپ ہڈا آج اپنی 44ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ بالی ووڈ ایکٹر رندیپ ہڈا انڈسٹری کے ان ستاروں میں سے ایک ہے جو کہ آوٹ سائیڈر ہونے کے بعد بھی اپنے اداکاری کا لوہا منوا چکے ہیں۔ رندیپ اپنی شاندار ایکٹینگ کے لیے جانے جاتے ہیں۔

راندیپ ہڈا کی پیدائش 20 اگسٹ 1976 کو ہریانہ کے روہتک ضلع میں ایک جاٹ ہندو گھرانے میں ہوئی تھی۔ انکا پورا نام رندیپ سنگھ ہودا ہے۔ رندیپ کے والد رنبیر ہودا ڈاکٹر ہے اور ماں آشا ہودا سوشل ورکر ہے۔ رندیپ کی بڑی بہن انجلی ہودا ڈاکٹر ہے۔ اور انکا چھوٹا بھائی سافٹ ویئر انجینئر ہے جو سنگاپور میں کام کرتا ہے۔ رندیپ کا بچپن ان کے لیے کافی مشکلوں بھرا رہا تھا۔ بچپن میں ہی رندیپ کے والدین الگ ہوگئے تھے۔ جسکی وجہ سے انکو بورڈنگ اسکول میں رہ کر پڑھائی کرنی پڑی تھی۔ اسکول کے دنوں میں رندیپ کو لوگ ڈاؤن بلایا کرتے تھے۔

 

 

تعلیم مکمل کرنے کے بعد ، ہودا سال 1995 میں آسٹریلیا کے شہر میلبورن منتقل ہوئے۔ انہوں نے وہاں مارکیٹنگ میں بیچلر اور بزنس مینجمنٹ اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ میں ماسٹر ڈگری مکمل کی۔ اس دوران انہوں نے چینی ریسٹورنٹ، کار واش، ویٹر اور قریب دو سال تک ٹیکسی ڈرائیور کا کام کرتے رہے۔ سال 2000 میں ہودا ہندوستان واپس ہوئے۔

 

 

خاندان رندیپ کو ایک ڈاکٹر بنانا چاہتا تھا لیکن انہوں نے اپنی راہ خود چنی۔ پڑھائی ختم کرنے کے بعد رندیپ ہڈا نے آسٹریلیا میں رہ کر ایم بی اے کی پڑھائی کی۔ آسٹریلیا جیسی جگہ رن رہنے کے لیے رندیپ ہڈا نے ویٹر، ٹیکسی ڈرائیور اور کار دھونی جیسے کئی چھوٹے چھوٹے کام بھی کیے ہیں۔

 

 

آسٹریلیا سے واپس آنے کے بعد رندیپ ہڈا نے نوکری کے ساتھ ساتھ تھیٹر میں بھی کام کرنا شروع کردیا تھا۔ ایک پلے کے دوران میرا نائر کی نظر رندیپ ہڈا پر پڑی جنہوں نے انکو آڈیشن دینے کا تجویز دی۔ جسکے بعد رندیپ نے فلم مانسون ویڈنگ کے ذریعہ بالی ووڈ میں انٹری کی۔

 

View this post on Instagram

 

Always Be the Cat amongst the pigeons! (Also learn to dodge bird shit 😜) #MondayMotivation #JamesBirdshitDodger 🙃

A post shared by Randeep Hooda (@randeephooda) on

 

رندیپ ایکٹینگ کے علاوہ اپنی گھوڑ سوار کے لیے جانے جاتے ہیں۔ رندیپ قومی گھوڑ سواری چیمپئین شپ میں کئی تمغے جیت چکے ہیں۔

 

 

رندیپ نے مانسون ویڈنگ، ڈی، ڈرنا ضروری ہے، رسک، روبہ رو، میرے خواب میں جو آئے، لو کھیچٹری، ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی، صاحب بیوی اور گینگسٹر، جنت 2، کوک ٹیل، ہیروئین، مرڈر 3، بامبے ٹاکیز، ہائی وے، کیک، رنگ رسیا، میں اور چارلیس، لال رنگ، دو لفظوں کی کہانی، سلطان، باغی 2، لو آج کل 2اور انگلیش فلم ایکسٹراکشن جیسی فلمیں شامل ہے۔

Tags:

You Might also Like