Type to search

ٹی وی اور فلم

سلمان خان کا نیا شو ہاؤس آف بھائی جان

فلمی ڈسک،29مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا نے بہت سارے آرٹسٹ سے انکی روزی روٹی چھین لی ہے- ٹی وی اداکارہ سے لیکر بالی ووڈ اسٹارس سب گھر پر رہنے کو مجبور ہے- شوٹنگ نہیں رہی، لیکن لاک ڈاؤن کے اس وقت میں بھی ایکٹر ایسے ہیں جو اپنا کام لگاتار کررہے ہیں اور اب ایک برانڈ نیو شو لیکر آرہے ہیں-

ہم بات کررہے ہیں ایکٹر سلمان خان کی، لاک ڈاؤن سے پہلے سلو میاں 18 سے 22 گھنٹے کام کرتے ہیں، اس بات کا خلاصہ سلمان نے کیا تھا، ایسے میں لاک ڈاؤن میں سلمان کیسے خالی بیٹھ سکتے تھے- سلمان لاک ڈاؤن کے اس پریڈ میں اپنے فیس کے لیے لیکر آرہے ہیں ہاؤس آف بھائی جان-

کہا جا رہا ہے کہ شو کے ذریعے سلمان خان کے فینس فارم ہاؤس پر ان کی زندگی سے واقف ہو سکیں گے۔

جی ہاں، سلمان خان ایک بار پھر ٹی وی پر واپسی کررہے ہیں- اور لیکر آرہے ہیں نیا شو ہاؤس آف بھائی جان، اب آپ سوچ رہے ہونگے کہ اس شو میں کیا ہوگا- کیا یہ شو بھی بگ باس کی طرح ہوگا تو آپ کو بتادیں کہ یہ شو بگ باگس جیسا نہیں ہوگا-

سلمان خان کا نیا شو کلرس پر جلد ہی شروع ہونے والا ہے- اس شو میں سلمان اپنے فینس کے ساتھ اپنے کورنٹائن ڈش کو شیئر کریں گے- ایسا مانا جا رہا ہے کہ فارم ہاؤس پر موجود عملہ بھی سلمان خان کے اس شو کا حصہ رہیں گے.

غور طلب ہے کہ فارم ہاؤس میں رہتے ہوئے ہی سلمان نے اپنے تین گانے ‘كرونا محبت’، ‘تیرے بغیر’ اور ‘بھائی بھائی’ بنا کر ریلیز کئے ہیں. فارم ہاؤس پر سلمان کے ساتھ ان کی بہن ارپتا خان شرما، جیکولین فرنانڈیز، ولوشا ڈسوزا اور خاص دوست یولیا وتور سمیت بہت سے لوگ ہیں۔

Tags:

You Might also Like