Type to search

ٹی وی اور فلم

ہالی ووڈ فلم ایکسٹریکشن میں نظر آئیں گے راندیپ هودا،فرسٹ لک ریلیز

فلمی ڈسک،3مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر راندپ ھودا انڈسٹری کے زبردست ایکٹرس میں سے ایک ہے۔ راندیپ کافی وقت سے انڈسٹری میں متحرک ہے اور انہوں نے کئی سارے بڑے پراجکٹس میں کام کیا ہے۔ فلم میں انکی اداکاری کو سراہا گیا ہے۔ سال 2001 میں نصیر الدین شاہ کی انگریزی زبان میں بنی انڈین فلم مانسون ویڈنگ سے اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔ آج انڈسٹری میں تقریبا دو دہائی گذارنے کے بعد راندی ھودا ہالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔ فلم سے انکا پہلا لک سامنے آگیا ہے۔

رندایپ ھودا کرس ہیمس ورتھ کی فلم ایکسٹریکشن میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں کرس لیڈ رول میں ہونگے۔ فلم سے راندیپ کا لک کافی اثر انگیز ہے۔ مسکولر باڈی ، لمبے بندھے ہوئے بال، چہرے پر ایگریس اور ہاتھ میں بندوق لیے ایکٹر کا لک متاثر کن ہے۔ لک سے تو اس بات کا صاف اندازہ لگ رہا ہے کہ فلم میں راندیپ کسیاہم کردار میں ہے۔ ایسا خود بھی انہوں نے ایک بات چیت کے دوران بتایا ہے۔

فلم میں اپنے رول کے بارے میں بات کرتے ہوئے راندیپ نے کہا، مجھے فلم میں کافی ذیادہ ایکشن کرنے کو ملا ہے۔ میں شاید پہلا ہندوستانی ایکٹر ہوں جسے کسی ہالی ووڈ فلم میں اتنا ایکشن کرنے کو ملا ہے۔ کرس ہیمس ورتھ ، روسی برادرس اور ڈائریکٹر سیم ہارگریو کے ساتھ کام کر کے اچھا لگا۔ فلم میں اپنے کردار کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے راندیپ ھودا نے کہا۔ فلم میں وہ پہلے ملٹری میں رہتے ہیں۔ فلم کے ایکشن کے ایکشن کے لیے میں نے 10 دنوں تک دن میں دو بار پراکٹیس کرتے تھے۔ اس سے پہلے میں اتنے سارے کردار کیے ہیں وہ سارے تھوڑے ڈرامٹیک ہے۔ میں یہ ضرور کہناچاہونگا کہ اس سے پہلے مجھے کسی بھی ڈائریکٹر سے اتنے ساری انسٹرکشن نہیں ملے۔
فلم کی بات کریں تو ایکسٹریکشن نیٹ فلکس پر 24 اپریل 2020 کو ریلیز کی جائے گی۔ اسکے علاوہ راندیپ سلمان خان کی فلم رادھے میں منفی رول پلے کریں گے۔ فلم عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

Tags:

You Might also Like