Type to search

ٹی وی اور فلم

‘مرجاواں’ کے بعد ، راکل پریت سنگھ کے ہاتھ لگی اور ایک بڑی فلم

راکل پریت مرجاواں

فلمی ڈسک،16نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ راکل پریت سنگھ اپنی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم کو لیکر پرجوش ہے۔ اس فلم میں وہ ارجن کپور کے ساتھ نظر آئیں گی۔ فی الحال اس بینام فلم کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ اس مہینے کے آخر میں شروع ہوسکتی ہے۔ اس بارے میں راکل نے کہا، یہ رومانٹک کامیڈی فلم ہے۔ اس میں دو کرداروں کی کہانی کو دیکھایا گیا ہے۔ جن میں ہندوستانی اور دوسرا پاکستانی ہے۔ تو یہ ایک سرحد پار کی کہانی ہے۔

گلوبل سپا فٹ اینڈ فیب ایوارڈ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا، ہم نے فلم کے ریڈینگ سیشن کی شروعات کردی ہے۔ ہم نومبر میں مرجاواں کے ریلیز ہونے کے بعد اسکی شوٹنگ شروع کریں گے۔ مجھے امید ہے کہ فلم کا تجربہ مزیدار ہوگا۔
پہلی بار بڑے پردے پر ساتھ نظر آئیں گے۔

راکل پریت سنگھ کی فلم مرجاواں (15 نومبر) کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ مرجاواں میں راکل کے علاوہ سدھارتھ ملہوترا ، رتیش دیشمکھ اور تارہ ستاریا بھی اہم رول میں ہے۔ بتادیں کہ فلم ایک ایکشن ۔ تھریل فلم ہے۔
تصویر انسٹاگرام سے لی گئی ہے۔

Tags:

You Might also Like