Type to search

ٹی وی اور فلم

اجے دیوگن ، راکل پریت اور سدھارتھ کی فلم تھنک گاڈ اگلے سال جولائی میں ہوگی ریلیز

فلم تھینک گاڈ

فلمی ڈسک،22 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی فلموں کی شوٹنگ روکی ہوئی تھی، لیکن جیسے جیسے حالات ٹھیک ہورہے ہیں بالی ووڈ فلم میکرس ایک کے بعد ایک فلموں کی ریلیز تاریخ جاری کرنے میں لگے ہیں۔

ایسے میں فلمسازوں نے اجے دیوگن ، راکول پریت سنگھ اور سدھارتھ ملہوترا کی آنے والی فلم تھنک گاڈ کی ریلیز تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ یہ فلم 29 جولائی 2022 کو بڑے پردے پر ریلیز ہوگی۔

فلم تھنک گاڈ کو بھوشن کمار، اندرا کمار اور اشوک تھاکریا پروڈیوس کررہے ہیں۔

 

 

اندرا کمار کی ہدایت میں بن رہی فلم کی کافی حد تک شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔ گذشتہ دنوں آئی رپورٹس کے مطابق اس فلم میں نورا فتحی یوٹیوب سینسیشن یوہانی کے سپر ہٹ گانے ‘مینیکی ماگے ہتے’ کے ہندی ورژن پر اسپیشل نمبر کرتی دیکھائی دیں گی۔

سال 2019 کی ہٹ فلم ٹوٹل دھمال میں اجے دیوگن سمیت بڑے اسٹارس کی ٹکڑی تھی لیکن تھینک گاڈ میں ڈائریکٹر پہلی بار سدھارتھ اور راکل پریت کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

فلم تھنک گاڈ کو ٹی۔سیریز فلمز اور ماروتی انٹرنیشنل پروڈکشن کی طرف سے بنایا جارہا ہے۔ اس فلم کے علاوہ اندرا کمار 90 کے دہائی میں دل، بیٹا اور عشق جیسی ہٹ فلمیں بنا چکے ہیں۔

اجے دیوگن کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ آخری مرتبہ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوئی فلم بھوج دی پرائیڈ آف انڈیا میں کام کیا تھا۔

سدھارتھ ملہوترا کی بات کریں تو وہ ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوئی فلم شیرشاہ میں کام کیا تھا، بتادیں کہ سدھارتھ جلد ہی مشن مجنو اور یودھا میں نظر آئیں گے۔

کیارا اڈوانی کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ کرن جوہر کی فلم جگ جگ جیو میں ورون دھون کے ساتھ نظر آئیں گی۔ یہ فلم اگلے سال جون میں ریلیز ہوگی۔ فلم میں انکے علاوہ انیل کپور اور نیتو کپور ہے۔

Tags:

You Might also Like