Type to search

ٹی وی اور فلم

‘لال سلام’ میں ‘معیدالدین بھائی’ کا روپ دیکھ کر مداح مایوس، رجنی کانت

ایشوریہ رجنی کانت کی فلم لال سلام میں سپر اسٹار رجنی کانت کا فرسٹ لک پوسٹر جاری

کرکٹ ڈرامہ پر بن رہی بیٹی کی فلم میں معیدالدین بھائی کے رول میں نظر آئیں گے تھلائیوا


فلمی ڈسک، 9 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ سینما کے سپر اسٹار رجنی کانت کافی وقت سے اپنی فلم لال سلام کو لیکر سرخیوں میں ہے- انکی اس فلم کا فینس بے صبری سے انتظار کررہے ہیں-

 

 

 

 

اس درمیان فلم لال سلام سے جڑا رجنی کانت کا فرسٹ لک سامنے آگیا ہے- جس میں انکا کافی الگ انداز دیکھنے کو مل رہا ہے- فلم میں وہ معیدین بھائی کا کردار ادا کررہے ہیں-

 

ایک طرف جہاں رجنی کانت کے فینس فلم لال سلام سے جڑے انکے لک کو پسند کررہے ہیں، تو وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہیں فلم میں سپر اسٹار کا لک پسند نہیں آیا ہے اور انہیں ٹرول کررہے ہیں-

 

 

فلم لال سلام کو رجنی کانت کی بیٹی ڈائریکٹ کررہی ہے، ایسے میں بہت سے لوگ فلم سے جڑے اداکار کے لک کو بدلنے کی مانگ کررہے ہیں- ایک شخص نے رجنی کانت کو معیدالدین بھائی کے لک میں دیکھ کر اپنے ٹیوئٹ میں لکھا، ایشوریہ میم پلیز لال سلام کا فرسٹ لک پوسٹر کافی مایوس کن ہے، پلیز اسکو بدل دو، دوسرے نے لکھا لال سلام کا پوسٹر مایوس کن-

 

آپکو بتادیں کہ رجنی کانت کی اس فوٹو کو لائکا پروڈکشن کے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کیا گیا ہے، اس فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے، ممبئی میں آگیا ہے سب کا پسندیدہ بھائی-

 

 

آدھی رات کو فلم کا فرسٹ لک پوسٹر جاری شیئر کرتے ہوئے ایشوریہ نے انسٹاگرام پر لکھا ہے، معیدالدین بھائی… خوش آمدید! لال سلام – جب آپ کو دل کی دھڑکن تیز ہو تو کیپشن لکھنا مشکل ہوجاتا ہے-

 

 

 

فلم میں وشنو وشال اور وکرانت لیڈ رول میں نظر آئیں گے، فلم میں رجنی کانت کا کیمیو ہے- اس فلم میں اے آر رحمان نے میوزک دیے رہے ہیں- جبکہ اسکے سینماٹوگرافر وشنو رنگاسوامی ہے، یہ فلم اسی سال کے آخر تک ریلیز ہوسکتی ہے-

 

 

تھلائیوا کا ہونے جارہا ہے، آغاز لال سلام میں معیدالدین کے رول میں سپر اسٹار رجنی کانت- اس طرح انکی اس فوٹو پر فینس خوب کمنٹ کررہے ہیں-

 

 

رجنی کانت کی فلم کا پوسٹر انگریزی اور تمل میں ریلیز کیا گیا ہے، اس فلم کو رجنی کانت کی بیٹی ایشوریہ ڈائریکٹ کررہی ہیں، حالانکہ بتایا جارہا ہے کہ فلم میں رجنی کانت کا کیمیو ہے-

Tags:

You Might also Like