Type to search

ٹی وی اور فلم

رجنی کانت کی فلم اناتھے کا دوسرا پوسٹر جاری، ڈیشنگ لک میں نظر آئے رجنی کانت

رجنی کانت کی فلم اناتھے

فلمی ڈسک، 12 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم اناتھے کا پہلا پوسٹر جاری ہونے کے بعد دوسرا پوسٹر بھی جاری کردیا گیا ہے-

فلم کو پروڈیوس کلانیتھی مارن نے کیا جبکہ فلم کو ڈائریکٹ سروتھائی شیوا نے کیا – فلم میں میوزک ڈی ایمان نے دیا ہے-

رجنی کانت کی فلم اناتھے ایک فیمیلی فلم ہے- جس میں مینا ، خوشبو ، جگاپتی بابو، پرکاش راج ، نین تارا اور دیگر سپر اسٹارس نظر آنے والے ہیں-

 

رجنی کانت اپنی زبردست اداکاری کی وجہ سے کروڑوں دلوں پر راج کرتے ہیں- رجنی کانت جنوبی ہند کے ساتھ ساتھ ہندی سنیما میں بھی کافی مقبول ہیں-

رجنی کانت کے فینس کو انکی اگلی فلم اناتھے کا بے صبری سے انتظار تھا، اس درمیان فلم کا دوسرا پوسٹر ریلیز ہوا ہے- جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے-

فلم کا پوسٹر اداکارہ کیرتھی سریش نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے- اس پوسٹ کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے، وریتھامنانا سیال، یہاں دیکھیں #اناتھے سے تھالیور کا دوسرا لک-

پوسٹر میں رجنی کانت کا لک کافی زبردست لگ رہا ہے، پوسٹر میں رجنی کانت بائیک پر سوار ہے اور وہ ایک سے بائیک چلا رہے ہیں تو وہیں دوسرے ہاتھ میں تیز دھار دار ہتھیار ہے-

بتادیں کہ اس فلم کی شوٹنگ ڈسمبر 2019 میں شروع ہوئی تھی، جو فروری 2020 تک چلی، بعد میں کورونا وبا کی وجہ سے شوٹنگ روک گئی تھی-

یہ فلم دیوالی کے دن یعنی 4 نومبر کو ریلیز ہوگی، حال ہی میں جاری ہوئے اناتھے فلم کے ایک اور پوسٹر میں رجنی کانت کسی مندر کے سامنے کھڑے دیکھائی دے رہے ہیں- وہ چشمے کے ساتھ پیلی شرٹ میں نظر آئے-

یاد دلادیں کہ ساؤتھ اداکارہ کیرتھی سریش اپنی حالیہ ریلیز فلم پنگوئن کی وجہ سے لگاتار بحث میں ہے- کیرتھی کی یہ فلم 19 جون کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز کی گئی-

بتادیں کہ کیرتھی سریش کو سال 2018 میں مہانتی کے لیے نیشنل فلم ایوارڈ ملا تھا۔ اس فلم میں اداکارہ نے اپنی ایکٹینگ سے سبھی کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ پنگوئن ، اداکارہ جلدی ہی ایک ملیالم فلم نظر آئیں گی۔ اسکے علاوہ انکے ہاتھ ایک رجنی کانت اسٹارر فلم بھی ہے۔ اتنا ہی نہیں، کیرتھی سریش نے اجے دیوگن اسٹارر فلم میدان بھی سائن کی تھی۔

Tags:

You Might also Like