Type to search

قومی

رجنی کانت سیاسی جماعت نہیں بنائیں گے، صحت کا دیا حوالہ

رجنی کانت

نئی دہلی،29 ڈسمبر (ذرائع) حال ہی میں حیدرآباد کے اپولو ہاسپٹل سے ڈسچارج ہوئے سپر اسٹار رجنی کانت اپنی سیاسی پارٹی کو لیکر آج بڑا اعلان کیا ہے۔

تمل ناڈو میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے رجنی کانت نے بڑا اعلان کیا ہے۔ 29 ڈسمبر 2020 بروز منگل کو ایک اعلان جاری کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ وہ کوئی سیاسی پارٹی تشکیل نہیں دے رہے ہیں۔

تاملناڈو کی سیاست میں قدم رکھنے کی بات کرکے ہلچل مچانے والے 70 سال کے میگا اسٹار رجنی کانت نے منگل کو اعلان کیا کہ وہ اپنی سیاسی پارٹی کا اعلان نہیں کریں گے۔ رجنی کانت نے اعلان کیا تھا کہ وہ 31 ڈسمبر کو اپنی سیاسی پارٹی کا اعلان کریں گے۔

رجنی کانت نے صحت کا حوالہ دیتے ہوئے منگل کے روز اعلان کیا کہ وہ انتخابی سیاست میں شامل نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیاست میں شامل ہوئے بنا ہی عوامی خدمت کریں گے۔

 

انہوں نے تین صحافات پر مشتمل ایک بیان ٹیوٹر پر جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت افسوس کے ساتھ کہے رہا ہوں کہ سیاست میں نہیں آسکتا۔ مجھے ہی پتہ ہے کہ یہ اعلان میں کتنے غمگین من سے کررہا ہوں۔ میرے اس فیصلے سے میرے فینس اور لوگوں کو مایوسی ہوگی۔ لیکن برائے کرم مجھے معاف کردیں۔

رجنی کانت نے اپنے ٹیوٹر پر پوسٹ کیے گئے بیان میں کہا کہ آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران جو کچھ بھی ہوا اور اسکے بعد گذشتہ دنوں طبعیت میں جو گراوٹ ہوئی ہے، وہ اسے بھگوان کے ایک پیغام کے طور پر دیکھتے ہیں۔

 رجنی کانت ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے حیدرآباد کے اپولو ہاسپٹل میں شریک تھے۔ اور گذشتہ اتوار کو وہ ڈسچارج ہوئے۔

تاملناڈو میں سال 2021 میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ڈی ایم کے ، اے آئی اے ڈی ایم کے ، کانگریس ، بی جے پی کے علاوہ ، اس بار کمل ہاسن کی پارٹی ، رجنی کانت کی طرف سے انتخابی میدان میں کودنے کی بات کہی گئی تھی۔

Tags:

You Might also Like