Type to search

ٹی وی اور فلم

رجنی کانت کی فلم جیلر کا فرسٹ پوسٹر جاری، تمنا بھاٹیہ اہم رول میں

فلم جیلر

فلمی ڈسک، 22 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے سوشل میڈیا پر اعلان کردیا ہے کہ وہ رجنی کانت کی آنے والی فلم جیلر کا حصہ ہیں- اس سے پہلے اداکارہ کے فلم میں چھوٹا رول کرنے کی خبر آئی تھی-

 

 

فلم کے باقی فنکاروں کے پوسٹر کے ساتھ تمنا بھاٹیہ نے جیلر ، نے اپنا بھی فرسٹ لک پوسٹر شیئر کیا ہے- تمنا کا انداز فلم کو لیکر فینس کے تجسس کو اور بڑھا رہا ہے-

 

 

اداکار رجنی کانت کے ساتھ تمنا بھاٹیہ کی آن اسکرین کیمسٹری دیکھنے کے لیے ناظرین پرجوش ہیں-

اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے فلم سے اپنا پوسٹر شیئر کرنے کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے، آخر کار میں اسے آپ سبھی کے ساتھ شیئر کرسکتی ہوں، خبر آگئی ہے– میں اس فلم کا حصہ بن کر خوش اور اعزاز محسوس کررہی ہوں- تمنا تھلایوا@رجنی کانت سر کے ساتھ جیلر نیلسن دلپ کمار کی طرف سے ہدایت جیلر کو آپ سبھی کے ساتھ شیئر کرنے کا انتظار اور نہیں ہوسکتا-

 

 

اداکارہ کے اس اعلان کے بعد انکے فینس انہیں سوشل میڈیا پر مبارکباد دے رہے ہیں۔ تمنا بھاٹیہ کے کریئر کا یہ ایک بڑا پروجیکٹ ہے اور یہ بھی بتادیں کہ ‘جیلر’ رجنی کانت کی واپسی فلم کے ساتھ ساتھ ان کی 169ویں فلم ہے-
‘جیلر’ کو نیلسن دلیپ کمار نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ گزشتہ ماہ رجنی کانت کی سالگرہ کے موقع پر فلم کے ٹیزر کے ساتھ ان کا لک بھی شیئر کیا گیا تھا۔

 

 

 

فلم جیلر میں رامیا کرشنن، یوگی بابو، ونائکن اور وسنت روی جیسے اداکار بھی نظر آئیں گے۔

 

 

 

 

آپ کو بتا دیں، تمنا بھاٹیہ بھی ان دنوں اداکار وجے ورما کے ساتھ اپنے رشتے کی خبروں کو لے کر کافی سرخیوں میں ہیں۔ تاہم ان دونوں ستاروں نے ابھی تک اپنے افیئر کی خبروں پر ہونے والی بحث پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

Tags:

You Might also Like