Type to search

اسپورٹس

کھیل پھر سے شروع ہوگا تو ڈر، شک اور ہچکچاہٹ برقرار رہے گا: راہول ڈریوڈ

اسپورٹس ڈسک،18مئی (ذرائع) تجربہ کار ہندوستانی کرکٹر راہول ڈریوڈ نے کہا کہ کوویڈ 19 وبا کے بعد جب کھیل دوبارہ شروع ہوگا تو کھلاڑیوں کے ذہن میں شک، ہچکچاہٹ اور خوف بنا رہے گا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ٹوکیو اولمپک سمیت دنیا بھر کے کئی بڑے کھیل مقابلوں کو ملتوی یا منسوخ کردیا گیا ہے۔

دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار راہل ڈریوڈ نے اتوار کو کہا، کھیل شروع ہونے کے بعد کچھ وقت کے لیے کھلاڑیوں کے ذہن میں یہ شک یا خوف ہوسکتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ جب پھر سے کھیل شروع ہوگا تو یقینی طور پر ہچکچاہٹ ہوگی۔ تکنیکی طور سے اس کھیل کے سب سے اچھے بلے بازوں میں شامل رہے راہول نے کہا، ذاتی طور پر سے مجھے لگتا ہے کہ یہ بڑی ذیادہ پریشانی ہوگی۔ مجھے نہیں لگتا ہے کہ ایک بار ٹاپ کھلاڑی جب میدان پر اس چیز کے لیے اتریں گے جس سے وہ پیار کرتے ہیں تو انہیں پریشانی ہوگی۔

ڈریوڈ نے فیس بک لائیو پر ‘سٹینگ اہیڈ وف کرو – دی پاور آف ٹرسٹ’ موضوع پر بحث کے دوران کہا، بہت سے کھلاڑیوں کے لیے ایک بڑا چیلنج یہ ہوگا کہ جب وہ دو یا تین مہینے تک نہیں کھیلیں گے تو اپنے جسم پر یقین رکھیں گے کہ نہیں۔

اس سیشن میں انکے ساتھ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ابھنیو بندرا اور بیٹ منٹن کے سابق کھلاڑی پرکاش پڈوکون بھی موجود تھے۔

Tags:

You Might also Like