Type to search

ٹی وی اور فلم

خاندان کے ساتھ عید منانے مظفر نگر پہنچے نوازالدین صدیقی، 14 دن کے لئے کونٹائن

فلمی ڈسک،18مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) خبر ہے کہ ایکٹر نواز الدین صدیقی بھی ان لوگوں میں سے ہے جو لاک ڈاؤن کے درمیان ممبئی سے مظفر نگر واقع اپنے گھر پہنچے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ نواز الدین پوری فیملی کے ساتھ اپنے آبالی مقام پہچے ہیں۔ جسکے بعد وہ خاندان کے ساتھ کورنٹائن ہوگئے ہیں۔ رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ نوازالدین اپنی فیملی کو لیکر اپنے گھر عید منانے کے لیے پہنچے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز الدین 11 مئی کو اپنی اہلیہ اور دونوں بچوں کو لیکر مظفر نگر کے بودھانہ میں اپنے گھر پہنچے ہیں اور اسکے لیے مہاراشٹرا حکومت سے اجازت کے بعد سڑک کے راستے وہ اپنی گاڑی سے گھر لوٹے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گھر پہچنتے ہی 14دنوں کے لیے یہ خاندان کورنٹائن ہے یعنی قریب 25مئی تک یہ سبھی کسی بھی لوگوں کے رابطے سے دور رہیں گے۔

بتایا تو یہ بھی جارہا ہے کہ ڈاکٹروں نے انکے ساتھ انکی فیملی کے نمونے لیے، جو کہ کورونا ٹسٹ میں منفی آئے ہیں۔

Tags:

You Might also Like