Type to search

اسپورٹس

اسمتھ اور وارنر کے ہونے سے ہندوستان کو آسٹریلیا سے سخت چیلینج کا سامنا کرنا ہوگا: راہول ڈریوڈ

اسپورٹس ڈسک،11جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) عظیم بلے باز راہول ڈریوڈ کو لگتا ہے کہ اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کے اس بار آسٹریلیائی ٹیم میں موجود ہونے سے ہندوستان کو وہاں کے ٹیسٹ دورے پر سخت چیلینج کا سامنا کرنا ہوگا۔ اسمتھ اور وارنر ساؤتھ افریقہ میں ہوئی گیند سے چھیڑ چھاڑ کے واقع کی وجہ سے لگے پابندی کی وجہ سے آسٹریلیا کی اس ٹیم میں شامل نہیں تھے جس پر ہندوستان نے 2018 میں اسکی سرزمین تاریخی ٹیسٹ سیریز جیتی تھی۔

ان دونوں کی عدم موجودگی میں ہندوستان نے آسٹریلیائی سرزمین پر 19-2018 میں اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز میں جیت حاصل کی تھی۔ راہول ڈریوڈ نے فیس بک پر دیکھائے گئے چینل کے سونی ٹین پٹ اسٹاپ، شو میں کہا، اسمتھ اور وارنر کی کمی آسٹریلیا کے لے بہت بڑی چیز تھی کیونکہ انکا ٹیم پر کافی بڑا اثر ہے۔ یہ دونوں آسٹریلیا کے دو ٹاپ بلے باز ہیں اور یہ ٹیم کے لیے سب سے ذیادہ رن جٹاتے ہیں۔

انہوں نے کہا، ہم نے دیکھا ہے کہ اسمتھ جیسے کھلاڑی کا ایشز میں کیا اثر تھا، یہاں تک کہ وارنر فارم میں نہیں تھے، لیکن وہ مارنس لیبسچین کے ساتھ سیریز کو آگے لے گئے۔ ہاں، ان دونوں کی موجودگی سے ہندوستان کے لیے یہ دورہ اس بار کافی چیلنج سے بھرا ہوگا۔

Tags:

You Might also Like