Type to search

اسپورٹس

برتھ ڈے اسپیشل: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے بھروسے مند کرکٹر راہول ڈریوڈ

اسپورٹس ڈسک،11جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹیم انڈیا کے سابق کپان راہل ڈریویڈ اپنی بلےبازی کے دم پر ’دیوار’ اور ’مسٹر بھروسے مند’ کے نام سے مشہور رہے۔ ڈریوڈ آج 47 سال کےہوگئے ۔ انکی پیدائش 11 جنوری 1973 کو اندور میں ہوئی تھی۔ راہل کو ٹیم کی ہار پسند نہیں تھی۔ 2006 میں انگلینڈ کے خلاف ممبئی ٹیسٹ گنوانے کے بعد کپتان راہل ڈریوڈ نے غصے میں ڈریسنگ روم میں کرسی اٹھا کر پھینکی تھی۔ دراصل اس جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی ٹیم تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

ڈریوڈ کو میدان پر کم ہی غصہ ہوتے دیکھا گیا، لیکن ایک بار وہ پریس کانفرنس میں بھڑک اٹھے تھے۔ 2004 میں ہندوستانی ٹیم پاکستان دورے پر تھے۔ اس دوران میچ فکسنگ کے سوال پر انہیں بہت غصہ آیا تھا۔ ڈریوڈ نے تب کہا تھا، اس شخض (رپورٹر) کو کوئی باہر نکالو، یہ بکواس ہے۔ اس طرح کی باتیں کھیل کے لیے خراب ہے۔

ٹیم انڈیا کی طرف سے صرف دو ہی ایسے بلے باز ہیں، جنہوں نے ٹیسٹ اور ونڈے دونوں میں 10000 سے زیادہ رن بنائے ہیں۔ سچن تندولکر کے علاوہ ڈریوڈ نے ٹیسٹ 13288 رن بنائے ہیں۔ جس میں 36 سنچری اور 63 نصف سنچری شامل ہے۔ ونڈے میں ڈریوڈ نے 10889 رن بنائے ہیں۔ جس میں انکے 12 سنچری شامل ہے۔

فیلڈر کے طور پر سب سے زیادہ کیچ لینے کا ورلڈ ریکارڈ ڈریوڈ کے نام درج ہے۔ انہوں نے 301 انگیزوں میں 210 کیچ لیے۔ مہیلا جے وردھنے 205 کیچوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ جیکس کیلس نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 200 کیچ لیے۔

راہل ڈریوڈ کی کپتانی میں ہندوسان کو ساؤتھ افریقہ کی زمین پر پہلی ٹیسٹ جیت ملی۔ ڈسمبر 2006 دورے کے جوہانسبرگ ٹیسٹ میں ہندوستان نے میزبان ٹیم کو 123 رنوں سے پیٹا تھا۔ اسکے علاوہ ڈریوڈ کی کپتانی میں انگلینڈ میں ہندوستان کو 21 سال بعد (1986 کے بعد 2007 میں) ٹیسٹ میں سیریز جیت حاصل ہوئی تھی۔ راہل ڈریوڈ کو 2018 میں انہیں آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔

Tags:

You Might also Like