Type to search

ٹی وی اور فلم

پونیت پاٹھک نے گرل فرینڈ ندھی سنگھ سے کی منگنی

پونیت پاٹھک

فلمی ڈسک،27اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ڈانسر، کوریوگرافر، اور فلمی اداکار پونیت پاٹھک نے اپنی گرل فرینڈ ندھی سنگھ سے  منگنی کرلی۔ فلم اے بی سی ڈی کے ذریعہ بالی ووڈ میں بھی قدم رکھنے والے پونیت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی منگنی کی تصویریں شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

To the beginning of ALWAYS! . . . I sixth sense you @nidhimoonysingh . , PC: @tanmayechaudhary . . #engaged

A post shared by Punit J Pathak (@punitjpathakofficial) on

 

ڈانس انڈیا ڈانس کے پلیٹ سے بالی ووڈ تک اپنا کیریئر بنانے والے پونیت آج اپنی نجی زندگی کی شروعات کی، منگنی سے جڑی کئی تصویروں میں پونیت پاٹھک نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ جو خوب وائرل ہورہی ہے۔

فوٹو میں پونیت پاٹھک اور انکی گرل فرینڈ ندھی سنگھ ایک ساتھ بیٹھے نظر آرہے ہیں۔ پونیت کی منگنی کو لیکر ٹیرنس لیوس سے لیکر گوہر خان، سوگندھا مشرا، ریمو ڈی سوزا اور کئی فنکاروں نے انہیں خوب ساری مبارکباد دی ہے۔ بتادیں کہ پونیت اور ندھی کافی وقت سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے۔

پونیت نے گرل فرینڈ کے ساتھ منگنی کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا، ہمیشہ کی شروعات کرنے کے لیے ۔۔ منگنی کے موقع پر جہاں ندھی پیلے اور لال ٹریڈیشنل ڈریس میں نظر آرہی ہے تو وہی پونیت فلورل انڈین آوٹ فٹ میں دیکھائی دے رہے ہیں۔

انکی ان تصویروں پر کمنٹ کرتے ہوئے ٹیرینس لیوس نے لکھا، آپ دونوں کے لیے بہت خوش ہوں، ریمو نے نے فوٹو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا، مبارک ہو، انکے علاوہ گوہر خان، فیضل خان نیتن موہن اور مدثر خان جیسے لوگوں نے بھی کمنٹ کرکے مبارکباد دی۔

پونیت کی پیدائش یکم نومبر 1986 کو ممبئی میں ہوئی۔ انہوں نے کرکٹر یا فلمساز بننے کا خواب دیکھا تھا۔ کالج کے دنوں میں وہ ڈانس میں دلچسپی رکھتے تھے۔ انکے والد انکے فیصلے کے خلاف تھے اور وہ چاہتے تھے کہ پونیت انکی کمپنی میں کام کرے۔

بتادیں کہ پونیت پاٹھک اس سے پہلے بھی اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرچکے ہیں۔ پونیت کے کیریئر کی بات کریں تو انہوں نے ڈانس انڈیا ڈانس کے پلیٹ فارم سے اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔ جہاں وہ دوسرے رنر اپ رہے تھے۔

ڈانس کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد پونیت ڈانس پلس کے کئی سیزن بھی جج کرچکے ہیں۔ انہوں نے خطروں کے کھلاڑی کے نویں سیزن کا خطاب تو اپنے نام کیا ہی، ساتھ ہی وہ جھلک دیکھلاجا اور خطرہ خطرہ خطرہ جیسے ریالٹی شو میں بھی نظر آئے۔