Type to search

بزنس

جیو مارٹ کی فرینچائزی دلوانے کے نام پردھوکہ دھڑی، کمپنی نے کیا متنبہ

جیو مارٹ فرینچائزی

نئی دہلی۔ 28؍ اگست 2020: (پریس نوٹ) جیومارٹ کی فرینچائزی دلوانے کا جھانسہ دے کر ٹھگی کے کئی معاملے سامنے آنے کے بعد کمپنی ایکشن میں دکھائی دے رہی ہے۔ لوگ ایسے جعلسازوں کے چکر میں نہ الجھیں، اس کیلئے ویر وار کو کمپنی نے ایک چیتاونی نوٹس جاری کیا۔ نوٹس میں کمپنی نے لوگوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ ایسے دھوکے بازوں سے بچیں جو جیو مارٹ کے نام پر فرضی ویب سائٹ بناکر لوگوں کو فرینچائزی یاڈیلر شپ دلانے کا جھوٹاوعدہ کررہے ہیں۔

ریلائنس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پراس چیتاونی کوشائع کیا گیا ہے۔ چیتاونی نوٹس میں ریلائنس رٹیل نے کہا کہ ’ ہم موجودہ وقت میں کسی بھی ڈیلر شپ یا فرینچائزی ماڈل کو نہ تو چلا رہے ہیں اور نہ ہی ہم نے کسی ڈیلر کو تعینات کرنے کیلئے کسی فرینچائزی یا کسی ایجنٹ کو مقرر کیا ہے۔ ساتھ ہی ہم فرینچائزی مقررہ کرنے کے نام پر کسی بھی طرح کی کوئی بھی رقم نہیں لیتے ہیں۔‘‘

جیو مارٹ 3 کروڑ چھوٹے کیرانا دکانداروں اور 12 کروڑ کسانوں کو اپنے نیٹ ورک سے جوڑنا چاہتے ہے ۔ جیو مارٹ پر روزانہ 4لاکھ سے زیادہ آرڈر بُک کئے جارہے ہیں اور کمپنی کی بازار میں زبردست ساکھ ہے۔ کمپنی کی اسی ساکھ کا فائدہ یہ دھوکہ باز اٹھا رہے ہیں۔ جیو مارٹ کی فرینچائزی دلوانے کے سنہرے خواب دکھاکر یہ گروہ، معصوم لوگوں کو شکار بنا رہے ہیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کچھ جعلساز جیو مارٹ سے جڑے ہونے کا ڈھونگ کرکے فرضی ویب سائٹ بنارہے ہیں، اور جیو مارٹ خدمات کی فرینچائزی دینے کے بہانے بے قصور لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ کمپنی نے کچھ فرضی ویب سائٹوں کی فہرست بھی جاری کی ہے۔

1. jmarfranchise.in
2.jiodealership.com
3.jiomartfranchises.com
4.jiomartshop.info
5.jiomartreliance.com
6.jiomartfrancheseline.com
7.jiomartfranchises.online
8.jiomart-franchise.com
9.jiomartindia.in.net
10.jiomartfanchise.co

ریلائنس رٹیل نے ٹریڈ مارک کا غلط استعمال روکنے اور اپنی ساکھ کو بچائے رکھنے کیلئے جعلساز افراد اور گروہوں کے خلاف مجرمانہ یا سول کارروائی کرنے کی چیتاونی دی ہے۔ کمپنی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کے دھوکہ بازوں کے خلاف رپورٹ کمپنی کے قانونی سیل سے کریں۔

Tags:

You Might also Like