Type to search

ٹی وی اور فلم

پونیت پاٹھک کے ساتھ تعلقات ہے یا نہیں ؟ جیسمن بھسین نے دیا جواب

jasmin-bhasin-relationship-with-punit-pathak

ٹی وی ڈسک،4اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سوشل میڈیا پر اکثر ایکٹرس کے تعلقات کی خبریں آتی رہتی ہے۔ کبھی وہ سچ ہوتی ہے اور کبھی نہیں۔ اب انڈسٹری میں ایسی بحث ہے کہ جیسمن بھسین اور پونیت پاٹھک تعلقات میں ہے۔ حال ہی میں ایک انسٹاگرام لائیو سیشن میں ناگین : بھاگیہ کا زہریلا کھیل، سے مشہور اداکارہ جیسمن نےاپنے لنک اپ پر بات کی۔

جیسمن بھسین نے بتایا کہ وہ سنگل ہے۔ ایک سوشل میڈیا یوزر نے اس بارے میں سوال پوچھا تو انہوں نے کہا، سونیئے، تھینک کیو سو مچ آپ لوگوں کو کہ آپ ہر مرد دوست کو دیکھتے ہیں اور مجھے انکے ساتھ جوڑنے لگتے ہیں۔ پونیت اور میں ایک ساتھ اچھے دیکھتے ہیں لیکن سچ یہ ہے کہ میں ہر کسی کے ساتھ اچھی دیکھتی ہوں۔

جیسمن بھسین نے آگے کہا، لوگ آزاد ہے کہ وہ مجھے کسی کے ساتھ جوڑے لیکن یہ اچھی چیز نہیں ہے ۔ پھر بھی میں یہ کہوں گی کہ مجھے میل فرینڈس بنانے میں دقت نہیں ہونی چاہیئے۔ لائیو سیشن کے دوران جیسمن بھسین نے فینس سے کہا کہ جب وہ تعلقات میں کسی کے ساتھ ہونگی تو وہ اس بارے میں لوگوں کو بتادیں گی۔

بتادیں کہ جیسمن بھسین اور پونیت کی ملاقات ریالٹی شو خطروں کے کھلاڑی 9 کے سیٹ پر ہوئی تھی جسے روہیت شیٹی ہوسٹ کرتے ہیں۔ یہی پر دونوں کے درمیان کافی اچھا رشتہ ہوگیا۔ پونیت شو کے ونر بنے تھے۔ یہی نہیں جیسمین کا نام خطروں کے کھلاڑی 9 کے ہی کنٹیسٹینٹ ایلی گونی سے بھی جوڑا جاتا رہا ہے جو کہ حال ہی میں ڈانس ریالٹی شو نچ بلیئے 9 میں اپنی ایکس گرل فرینڈ نتاشا اسٹانکووچ کے ساتھ نظر آئے تھے۔ نتاشا اب ہاردیک پانڈیا کی منگیتر ہے۔

بتادیں کہ جیسمن کی پیدائش 28 جون 1990 میں نئی دہلی میں ہوئی۔ اس کے بعد وہ اداکاری کرنے کے لیے ممبئی چلی گئیں۔ جیسمن بھسین وانم نامی ایک تمل فلم سے اپنے اداکاری کی شروعات کی۔ وہ ٹی وی ڈراما سیریل ٹشن عشق میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

Tags:

You Might also Like