Type to search

ٹی وی اور فلم

دیپتی ستی برتھ ڈے اسپیشل: ساؤتھ فلموں کی مشہور اداکارہ

دیپتی ستی

فلمی ڈسک، 29 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ملیالم فلموں کی مشہور اداکارہ دیپتی ستی آج اپنی سالگرہ منارہی ہے۔

دیپتی ستی کی پیدائش 29 جنوری 1995 کو ممبئی میں ہوئی۔ وہ ایک ہندوستانی فلمی اداکارہ اور ماڈل ہے۔ دیپتی ملیالم فلموں میں کام کرتی ہے۔ انہوں نے کنڑ، مراٹھی اور تیلگو فلموں میں بھی کام کرچکی ہے۔ انہوں نے سال 2014 میں مس کیرالا کا تاج جیت چکی ہے۔

انکے والد کا نام دیویش ستی اور والدہ مادھوری ستی ہے۔ والد کا تعلق اتراکھنڈ سے ہے اور جبکہ والدہ کا تعلق کوچی سے ہے۔

دیپتی ستی نے اپنی اسکولی تعلیم ممبئی کے کینوسا کنوینٹ ہائی اسکول سے ہوئی۔ اور ممبئی کے سینٹ زاویئرس کالج سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلر ڈگری کی۔

دیپتی نے اپنے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز پینٹالون فریش فیس ہنٹ نامی پیجنٹ سے کیا۔ دپتی نے امپریسریو مس کیرالا 2012 کا ٹائٹل جیتا۔

وہ فیمینا مس انڈیا 2014 کی ٹاپ ٹینس فائنلسٹ میں شامل تھیں اور انہیں مس ٹائٹل سے بھی نوازا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by moonchild (@deeptisati)

انہوں نے نیوی کوئین 2013 کا اعزاز بھی جیتا تھا اور انڈین پرنسیس 2013 کے مقابلوں میں پہلی رنر اپ تھیں۔
دیپتی انڈین کلاسیکل ڈانس کے ساتھ ساتھ بھرتناٹیم کی تربیت لی۔

دیپتی ستی نے سال 2015 میں ایکٹینگ ڈیبیو وجے بابو اور ان آگسٹین کے ساتھ ملیالم فلم نی۔نا میں کام کیا۔ فلم کی ہدایت لال جوس نے کی تھی، فلم میں انہوں نے نینا کا کردار نبھایا تھا۔

سال 2016 میں انہوں نے کنڑ کی رومانٹک ایکشن فلم جیگوار میں پریا کا رول ادا کیا تھا۔ فلم کو مہادیو نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم میں ایچ ڈی کمارسوامی کے بیٹے نکھیل گوڑا اور دپتی ستی اہم رول میں تھے۔ فلم میں تمنا بھاٹیہ نے آئٹم نمبر کیا تھا۔

سال 2017 میں ملیالم فلم پولِی کرن ستارہ میں دیپتی نے منجیما کردار نبھایا تھا۔ فلم کو سمیدھر نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم میں مموٹی اور ٓشا سارتھ اور دپتی نظر آئے۔

اسی سال دیپتی ستی نے ملیالم اور تمل فلم سولو میں ڈیزی کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم کو بیجوئے نمبیار نے ڈائرکٹ کیا تھا۔ فلم میں ڈولکر سلمان لیڈ رول میں تھے۔

سال 2017 میں ملیالم کامیڈی تھریلر فلم لوکوشا میں دیپتی نے جنیفیر کا رول ادا کیا۔ فلم کو گریش منو ڈائریکٹ کیا۔ فلم میں نیرج مادھو، اجو ورگیسی ، بیجو مینن، دپتی ستی نے اہم رول ادا کیا۔

سال 2019 میں آئی مراٹھی رومانٹک کامیڈی فلم لکی میں انہوں نے جیا کا کردار نبھایا تھا۔ فلم کو سنجے جادھو نے ڈائریکٹ کیا۔ اور فلم میں ابھے مہاجن اور دپتی لیڈ رول میں تھے۔

سال 2019 میں ملیالم کامیڈی ڈرامہ فلم ڈرائیونگ لائسنس میں دیپتی نے بھاما کا رول ادا کیا تھا۔ فلم کو لال۔ جونیئر نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

سال 2013 میں مزہول منورما چینل پر نشر ہوئے انڈین ریالٹی ٹیلی ویژن سیریز میں جج کے طور پر نظر آئے۔

سال 2020 میں ایشیا نیٹ پر نشر ہوئے کامیڈی اسٹار سیزن 2 میں جج کے طور پر نظر آئی۔اور اسی سال ایشیا نیٹ چینل پر نشر ہوئے چونکانو چاکوچن شو میں بطور پرفامر نظر آئی۔

دیپتی ستی نے ٹی وی اور فلموں کے علاوہ ویب سیریز میں بھی کام کیا جن میں سال 2019 میں یوٹیوب پر نشر ہوئی ویب سیریز پیریلیش، اور ایم ایکس پلیئر نشر ہوئی ویب سیریز اونلی فار سنگلس، اور سال 2020 میں ایس آئی این، اور یوٹیوب پر نشر ہوئے لاک ڈاؤن ٹالاک جیسی ویب سیریز کام کیا ہے۔

دیپتی ستی نے ایم ایکس پلیئر کی ویب سیریز اونلی فار سنگلز میں بھی کام کیا ہے- جس میں انہوں نے ویون شاہ کے مقابلے لیڈ رول نبھایا تھا، دیپتی نے صرف ملیالم ہی نہیں بلکہ تمل ، کنڑ اور مراٹھی فلموں میں بھی کام کیا ہے دیپتی کے فینس اس بات کا انتظار کررہے ہیں دیپتی ہندی فلموں میں کب ڈیبیو کریں گی-

سال 2015میں دپتی کو ایشیا نیٹ فلم ایوارڈس کی طرف سے بیسٹ نیو فیس آف دی ایئر فیمیل کا ایوارڈ ملا۔