Type to search

ٹی وی اور فلم

زرین خان برتھ ڈے اسپیشل: سلمان کے ساتھ بالی ووڈ میں رکھا تھا قدم

زرین خان

فلمی ڈسک،14 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ زرین خان آج ہی کے دن 14 مئی 1987 کو ممبئی میں ایک مسلم پٹھان گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ ایسے میں لاک ڈاؤن کے درمیان آج 14مئی، کو اپنا جنم دن منا رہی ہے-

زرین کو بالی ووڈ میں سب سے پہلا بریک سلمان کی وجہ سے ملا ، سلمان کے ساتھ انہوں نے ویر میں لیڈ رول کیا تھا، اسکے بعد سلمان خان کی فلم ریڈی میں کریکٹر ڈھیلا آئٹم سانگ کرکے راتوں رات ایک بار پھر زرین بالی ووڈ میں چھا گئی تھی-

زرین نے اپنی تعلیم ممبئی میں ہی مکمل کی۔ انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا۔ سال 2009 میں بطور اداکارہ فلم ’ویر‘ کے ذریعے بالی وڈ میں قدم رکھا۔ اس فلم میں انکے اپوزٹ سلمان خان نے کام کیا تھا۔ لیکن فلم باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں دکھاسکی۔

سال 2011 میں ریلیز فلم ’ریڈی‘ میں زرین کو ایک آئٹم نمبر ’’کریکٹر ڈھیلا‘‘ میں کام کرنے کا موقع ملا ۔
س گانے میں زرین نے سلمان خان کے ساتھ کام کیا جو ایک سپر ہٹ ثابت ہوا۔

سال 2012 میں آئی فلم ’ ہاؤس فل ۔ 2‘ زرین کے کیریئر کی ایک اور ہٹ فلم ثابت ہوئی،

لیکن کامیابی کا سہرا انھیں نہیں دیا گیا۔

سال 2015 میں ان کی فلم ’ہیٹ اسٹوری۔ ‘ 3 ریلیز ہوئی۔

اس فلم انہوں نے اپنی بولڈ اداکاری سے ناظرین کا دل جیت لیا،

اور یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔

اس کے بعد زرین اکثر۔ 2 اور 1921 جیسی فلموں میں بھی کام کیا ۔
بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کی ان کا لک کٹرینہ جیسا ہے۔

ہندی فلموں کے علاوہ زرین نے تامل اور پنجابی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

سلمان کے ساتھ کیریئر کی شروعات کے باوجود زرین وہ مقام نہیں حاصل کرپائی،

جو حقیقت میں بالی ووڈ میں وہ بننا چاہتی تھی، حالانکہ وقت وقت پر بالی ووڈ میں وہ کام کرتی تھی،

اس درمیان پنجابی انڈسٹری میں بھی زرین نے کافی کام کیا،

سلمان سے اس بار برتھ ڈے پر خاص گفٹ کی ڈیمانڈ کرتے ہوئے زرین نے کہا،

میں سلمان کو بہت پہلے سے جانتی ہوں،

پر ابھی بھی ہماری دوستی گہری نہیں ہے،

میں اس بار گفٹ میں دوستی چاہتی ہوں-

Tags:

You Might also Like