Type to search

اسپورٹس

ایران کی خاتون ریفری نے میچ میں نہیں پہنچا حجاب،واپس نہیں جانا چاہتی ملک

اسپورٹس ڈسک،18جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چین کی جو وینجن اور روس کی الیکسندرا گوریاچکینا کے درمیان کھیلی جارہی ویمن ورلڈ چیس (شطرنج) چیمپئین شپ پر ساری دنیا کے شطرنج شائقین کی نظر ہے- اس مقابلے میں ایرانی ریفری شهره بیات دنیا کی نظروں میں ہے، جو اس مقابلے میں بطور چیف ثالث ایک سینیئر کردار ادا کرنے کو ملا- 32 سالہ شهره بیات پہلی بار کسی سینئر مقابلے میں افسر کا رول میں ہے، شنگھائی میں پہلے مرحلے کے مقابلے کے دوران ایک تصویر میں شھرہ بیات بنا حجاب کے نظر آرہی ہے، اور یہی تنازعہ کی اصل وجہ ہے، ایرانی قانون کے مطابق سبھی خواتین کو عوامی مقامات پر اپنے سر کو حجاب سے ڈھکنا ضروری ہے-
اب وہ ایران واپس جانے سے خوفزدہ ہیں کیونکہ وہاں خواتین کو لباس کے لیے سخت اسلامی شرائط کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

تصویر میں دیکھائی دے رہا ہے کہ شھرہ بیات کا اسکارف انکے کندھے پر ہی تھا نہ کہ سر کے اوپر، بیات نے روس میں جہاں اس مقابلے کا دوسرا مرحلہ منعقد ہوہا ہے ، سے ہمارے قریبی اخبار کو بتایا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ سر کو ڈھاکا ہی نہیں گیا تھا، جبکہ ایسی کوئی بات نہیں ہے- ایران میں میڈیا غلط بیانی کررہا ہے کہ میں نے خواتین کے حجاب پہننے کے قانون کی مخالفت میں ایسا کیا ہے-
وہ کہتی ہیں کہ حقیقت یہ ہے کہ اس قانون سے اختلاف کے باوجود وہ اپنا سر ڈھانپے ہوئے تھیں جیسے ہر ٹورنامنٹ میں کرتی ہیں۔

ایران میں خواتین کو حجاب نہ پہننا جرم مانا جاتا ہے، اس میں گرفتاری اور پاسپورٹ کو غیر قانونی تک قرار دیا جاسکتا ہے- بیات نے کہا کہ اگر انہیں سیکیورٹی کی یقین دہانی نہیں ملتی ہے تو ایران نہیں جائیں گی- انہوں نے کہا، ایران میں میرا خاندان ہے اور وہاں ضرور لوٹنا چاہونگی، لیکن اگر مجھے سیکیورٹی کی یقین دہانی نہیں ملتی ہے تو میں واپس نہیں جاؤنگی، بیات نے کہا کہ انہوں نے ابھی اپنے اگلے قدم کے بارے میں سوچا نہیں ہے-

انہوں نے کہا یہ میچ میرے کیریئر کا سب سے بڑا پل ہے ، پچھلے کچھ دن کافی مشکلوں والے رہے ہیں، لیکن میں اس بارے میں زیادہ نہیں سوچ رہی اور فی الحال پورا ذہن مقابلے پر ہے-

Tags:

You Might also Like