Type to search

آٹو موبائل

ہندوستان میں جلد لانچ ہوگی فسکر اوشن کی الیکٹرک ایس یو وی

آٹو ڈسک،8جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام)  فسکر آٹوموٹو ایک امریکی کمپنی ہے۔ جو دنیا کی پہلی پروڈکشن لگژری پلگ-ان ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں میں سے ایک ہے۔ ہندوستان میں پریمیم الیکٹرک ایس یو وی سیگمنٹ میں ہنڈائی کی کونا کا جلوہ ہے۔ حالانکہ سال 2020 میں پریمیم ایس یو وی سیگمنٹ میں کئی نئی الیکٹرک کار کی انٹری ہونے جارہی ہے۔ اس میں فسکر اوشن بھی شامل ہے۔ جو ہندوسان میں اپنی الیکٹرک ایس یو وی پیش کرنے جارہی ہے۔ ساتھ ہی امریکہ میں سال 2020 کے کنزیومر الیکٹرانک شو میں پیش کیا جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی ہندوستان میں کار کی جلد لانچینگ ہوسکتی ہے۔ کار کی قیمت 21 لاکھ روپے ہوسکتی ہے۔ کمپنی ہندوستتان میں ایس یو وی کی اسمبلینگ لائن بنانے کی تیاری میں ہے۔

کار اینڈ بائیک کی رپورٹ کے مطابق فسکر کمپنی کے سی ای او اور چیئرمین ہنرک فسکر نے کہا ہم ہندوستان کے لیے مخصوص اور کم قیمت والی کار بننے کی طرف کام کررہے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ وہ ہندوستانی گراہکوں کے لیے دنیا کی سستی پریمیم الیکٹرک ایس یو وی بنانا چاہتے ہیں۔ جسے ایپ سے چلایا جاسکے گا۔ فسکر اوشن کی الیکٹرک کار میں 80 کے ڈبلیو ایچ کی بیٹری دی جاسکتی ہے۔ جو سنگل چارج میں 480 کلومیٹر تک چلائی جاسکے گی۔ حالانکہ کمپنی کی طرف سے خلاصہ نہیں کیا گیا ہے کہ کار کی ٹرک اور پاور کتنا ہوگا۔

Tags:

You Might also Like