Type to search

آٹو موبائل

پیاگیو نے لانچ کیے 160سی سی والے بی ایس 6 اپریلیلیا اور ویسپا اسکوٹر

آٹو ڈسک، 25ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پیاگیو انڈیا نے اپریلیلیا اور ویسپا اسکوٹرس کے بی ایس 6 کمپلائنٹ ورژن لانچ کردیئے ہیں- ان دونوں اسکوٹرس میں اب ذیادہ پاورفل 160سی سی کا سنگل سلنڈر انجن دیا گیا ہے- ساتھ ہی آنے والے سخت ایمیشن نورمس پر کھرا اترنے کے لیے انکے انجن کو اب فیول- انجیکٹیڈ  ٹیکنالوجی سے لیس کردیا گیا ہے- نئے انجن کے علاوہ اپریلیلیا ایس آر 160 اسکوٹر کی قیمت 85431 روپئے ہے- جو پرانے ورژن کے مقابلے قریب 10 ہزار روپے زیادہ ہے- وہیں نئے بی ایس 6 ویسپا 150 ایس ایکس ایل کی شروعاتی قیمت اب 91492 روپے ہے- یہ قیمتیں ایکس شوروم پونے کی ہے-

اپریلیلیا اور ویسپا کے بی ایس 4 ماڈل میں 154.8 سی سی سنگل سلنڈر انجن دیا گیا تھا- جسے اب بی ایس 6 والے نئے 160سی سی انجن سے ریپلیس کیا گیا ہے- پرانے ماڈلس میں دیا گیا انجن 10.4 بی ایچ پی کا پاور دیتا تھا- جبکہ اب نئے انجن کا پاور 10.8 بی ایچ پی ہے-

Tags:

You Might also Like