Type to search

آٹو موبائل

پیاگیو الیکٹرک اسکوٹر لانچ، سنگل چارج میں 90 کلومیٹر کا سفر

پیاگیو ون ای اسکوٹر

آٹو ڈسک، 30 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پیاگیو ون الیکٹرک اسکوٹر: پیاگیو گروپ نے اپنے وہیکل پورٹ فولیو کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے الیکٹرک ٹو وہیلر سیگمنٹ میں ایک اور اسکوٹر کو پیش کیا ہے۔

حالانکہ کمپنی کے الیکٹرک اسکوٹر لائن۔اپ میں ویسپا الیکٹرک پہلے سے ہی موجود ہے۔ لیکن اس بار کمپنی نے پیاگیو ون الیکٹرک اسکوٹر کو پیش کیا ہے۔

اس اسکوٹر کو 28 مئی کو بیجنگ موٹر شو میں پیش کیا تھا۔ لیکن اس سے پہلے ہی اس اسکوٹر سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔

پیاگیو گروپ نے اپنے ای۔اسکوٹر پیاگیو ون کی پہلی جھلک سب کے سامنے پیش کی ہے۔ کمپنی نے اسے بھی ویسپا کی طرح شہری آبادی اور نوجوانوں کی پسند کے مطابق ڈیزائن کیا ہے۔ یہ وزن میں ہلکا اور چلانے میں آسان ہے۔ کمپنی کا یہ اسکوٹر پوری طرح الیکٹرک ہے۔

کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ نئی پیاگیو ون الیکٹرک اسکوٹر شہر میں روز مرہ کے استعمال کے لیے بہترین ہیں۔ وزن میں یہ کافی ہلکی ہے اور اس میں اڈوانس فیچرس اور تکنیک کو شامل کیا گیا ہے جس سے بہتر ڈرائیونگ رینج بھی دیتی ہے۔

پیاگیو گروپ اس وقت ہندوستان میں ویسپا اور اپریلیا جیسے اسکوٹر فروخت کرتی ہے۔ ہندوستان میں ، پیاگیو ون الیکٹرک اسکوٹر کا مقابلہ ٹی وی ایس آئی کیوب ، بجاج چیتک اور اطہر 450ایکس جیسے ای-اسکوٹر سے ہوگا-

اس اسکوٹر کو ینگ جنریشن کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے، نئی نسل کی دلچسپی کے ساتھ ہی انکی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے اس اسکوٹر کو جلد ہی فروخت کے لیے بازار میں لایا جائے گا۔

کمپنی نے پیاگیو ون میں بنا چابی کے اسٹارٹ ہونے کا انوکھا فیچر دیا ہے۔ مطلب اس میں ریموٹ اسٹارٹ سسٹم ہے۔ اسکی بلٹ کوالٹی پیاگیو کے دیگر اسکوٹر کی طرح اعلی معیار کی ہے۔ ساتھ ہی سڑک پر چلنے کے دوران یہ بہت کم آواز کرتی ہے۔

کمپنی نے اپنے نئے اسکوٹر میں سب سے انوکھے چیز نیچی سیٹ دی ہے۔ اسکی وجہ سے یہ کم لمبائی والوں کے ساتھ ساتھ سبھی کے لیے چلانا آسان ہے۔ اس ای۔اسکوٹر میں فلیٹ فوٹریسٹ ہے جو آرام دہ سواری کا لطف دیتا ہے۔ ساتھ ہی بڑا لیگ روم لمبے لوگوں کے لیے بھی سہولیات پیدا کرتا ہے۔

پیاگیو کا دعوی ہے کہ کمپنی اپنی کیٹیگری میں اسکا پیاگیو ون اکلوتا ایسا ای۔اسکوٹر ہے جس میں سیٹ کے نیچے اسٹوریج کی سہولت دی گئی ہے۔ اسکے علاوہ ای اسکوٹر کا فلیٹ اور بڑا فوٹریسٹ سامان رکھنے کے لیے بھی اچھا ہے۔

کمپنی نے اس نئے ای اسکوٹر میں پورٹیبل لیتھیم آئن بیٹری دی ہے۔ اسے آپ گھر یا آفس میں آرام سے چارج کرسکتے ہیں۔ کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق یہ اسکوٹر سنگل چارج میں 90 کلومیٹر کی دوری طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

فی الحال ، کمپنی صرف ایک اسکوٹر پیش کر رہی ہے ، لیکن کمپنی کا منصوبہ ہے کہ مستقبل میں ون الیکٹرک پلیٹ فارم کا استعمال موپیڈس اور بائیک کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ان تمام ماڈلوں میں کمپنی آسانی سے نکالی جانے والی بیٹری پیک استعمال کیا جائے گا۔

کمپنی اپنے اس اس اسکوٹر کی آفیشل لانچینگ 28 مئی 2021 کو بیجنگ موٹر شو میں کیا۔ اسے جلد ہی بین الاقوامی بازار میں اتارا جائے گا۔ پیاگیو ون میں ایل ای ڈی لائٹ، دو موٹر میپ جیسے اور بھی کئی فیچر ہیں۔ اسکی قیمت کا خلاصہ ابھی نہیں کیا گیا ہے۔

فیچرس ۔ کمپنی نے اپنے اس نئے الیکٹرک اسکوٹر میں شاندار فیچرس کو شامل کیا ہے۔ اس میں ایل ای ڈی لائٹس، کیلیس اسٹارٹ سسٹم ، ڈیجیٹل کلر انسٹرومنٹ پینل، دو رائیڈنگ موڈس اور یو ایس بی چارجینگ سسٹم دیا گیا ہے۔

ویسپا کی طرح کمپنی نے اسکے پچھلے حصے میں ڈبل سائیڈیڈ سوئنگ آرم سسپینشن اور فرنٹ میں سنگل سائیڈڈ ٹرولنگ سسپینشن دیا ہے، بہتر حفاظت کے لیے اس اسکوٹر کے دونوں ٹائرس میں ڈسک بریک دیئے گئے ہیں۔

Tags:

You Might also Like