Type to search

صحت

جائفل کے فوائد: جائفل کئی بیماریوں میں ہے کارآمد

جائفل

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جائفل کی تاثیر گرم اور توانائی فراہم کرنے والی ہوتی ہے۔ تقریبا ہر رسوئی گھر میں پایا جانے والا یہ مصالحہ نہ صرف کھانے کے مزے کو بڑھاتا ہے، بلکہ دواؤں کی  خصوصیات سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔ اس کی خوشبو تیز ہوتی ہے، اس کی چھوٹی خوراک معدے پر اچھے اثرات مرتب کرتی ہے۔

جائفل ایک ایسا مقبول مصالحہ ہے جو دنیا بھر میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ پکوانوں کو ایک الگ مزہ دیتا ہے۔ جائفل ہاضمہ کو بہتر بنانے، کینسر سے لڑنے امیونٹی بڑھانے کے ساتھ کئی فائدے ہوتے ہیں۔ آپ بھی اسکے کئی صحت سے متعلق فائدوں کو جان کر حیران ہوجائیں گے۔

یہ جوڑوں کے درد کے لئے بہترین اور دماغی دباؤ میں سکون بخشتا ہے۔ جوڑوں کے درد میں مفید جائفل کے تیل کو سرسوں کے تیل میں ملا کر جوڑوں کی پرانی سوزش پر مالش کرنے سے فائدہ ملتا ہے،. جائفل کا چورا شہد کے ساتھ استعمال کرنے سے جوڑوں کا درد دور ہوتا ہے۔

یہ مصالحہ انڈونیشیا میں پایا جاتا ہے۔ اور اسکو ذائقہ میں گرم اور مصالحہ دار ہوتا ہے۔ صحت مند رہنے کے لیے ہم کئی طرح کے اقدامات کرتے ہیں۔ اس کو کھانے سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے۔ اس کے استعمال سے یاد داشت اچھی ہوتی ہے۔

جائفل (بوٹینیکل نام: مائرسٹیکا فراگرانس) ایک سدا بہار درخت ہے جو انڈونیشیا مولوکاس (یا اسپائیس آئی لینڈز ) کا مقامی ہے۔ اس سے دو مصالحے حاصل ہوتے ہیں۔ ذائفل (نٹمیگ) اور جاوتری۔ یہ چین، تائیوان، ملائیشیا، کیرالہ، اور سری لنکا، او جنوبی امریکہ میں خوب پیدا ہوتا ہے۔

لیکن کیا آپ نے کبھی جائفل کے صحت مند فائدوں کے بارے میں سنا ہے، نہیں، تو ہم یہاں بتا رہے ہیں کہ جائفل کے کئی کمال کے فائدوں کے بارے میں۔۔۔

جائفل پیٹ سے جڑی بیماریوں کے لیے فائدے مند مانا جاتا ہے۔

ذیادہ تیل۔مصالحے والے کھانے سے ہاضمہ سے جڑی کئی پریشانیاں ہوسکتی ہے۔

ایسے میں جائفل کا استعمال پیٹ کے مسائل جیسے۔

اسہال یا دست (ڈائریا) اور تیزابیت یا ایسیڈیٹی کو ٹھیک کرسکتا ہے۔

 

اس کے فائدوں میں امیونٹی بڑھانا بھی ایک ہے۔

یہ ایک قدرتی غذا ہے۔ اچھی صحت اور صحت مند جسم چاہیئے تو اسکا استعمال کرنا کارگر ہوسکتا ہے۔

اس سے جسم کی قوت مدافعت تو بڑھتی ہی ہے۔

جسم کے کام کے نظام کو بھی بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد ہوتی ہے۔

جنسی خواہش میں کمی کا مسئلہ سے پریشان لوگوں کے لیے جائفل فائدے مند ہوسکتا ہے۔

اسکے لیے اپنی چائے میں چٹکی بھر جائفل پاؤڈر ملا کر پینا اثر دار ثابت ہوسکتا ہے۔

جائفل نیند نہیں آنے کے مسئلہ کو دور کرنے میں فائدے مند ہوسکتا ہے۔

انسومنیا ایک ایسی بیماری ہے،

جس میں بار بار نیند کھلتی رہتی ہے۔

نیند سے جڑی اس پریشانی میں بھی یہ راحت دے سکتا ہے۔

اسے اپنے غذا میں شامل کرنے کے کئی طریقے ہیں۔

جائفل کینسر جیسی بیماری سے لڑنے میں بھی فائدے مند ہوسکتا ہے۔

کینسر سے بچاؤ کے لیے اپنے غذا میں ضرر بدلاؤ کرنا ضروری ہوتا ہے۔

ایسے میں جائفل آپ کے لیے کافی فائدے مند ہوسکتا ہے۔

جائفل کا استعمال کرنے سے جسم میں سیرٹونن ہارمون کی پیداوار بڑھتی ہے۔

یہ ہارمونس جسم اور دماغ کو سکون دینے میں مدد کرنے میں معاون ہوسکتا ہے۔

 

اس سے تناؤ کم ہوتا ہے اور اچھی نیند لگتی ہے۔

کئی لوگ گھٹیا سے متاثر ہوتے ہیں،

ایسے میں جائفل ایسے لوگوں کے لیے فائدے مند ہوسکتا ہے۔

اگر آپ بھی گھٹیا سے بچاؤ کے لیے فوڈ ڈھونڈ رہے ہیں،

تو جائفل آپ کے لیے فائدے مند ہوسکتا ہے۔


(نوٹ: صلاح سمیت یہ مضمون صرف عام معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ کسی بھی طرح سے طبی رائے کا متبادل نہیں ہے، مزید معلومات کے لئے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اردو پوسٹ اس معلومات کے لیے ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے۔ )

Tags: