Type to search

ٹی وی اور فلم

دھنوش برتھ ڈے اسپیشل : تامل فلموں کے مشہور ایکٹر

دھنوش

فلمی ڈسک،28جولائی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تامل سینما کے سپر اسٹار ایکٹر دھنوش 28جولائی 2020 کو اپنا 37ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ انکی پیدائش 28جولائی 1983 کو ہوئی۔ ان کا پورا نام وینکٹیش پربھو کستوری راجہ ہے۔

اداکار، تامل فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کستوری راجہ کے گھر پیدا ہوئے، دھنوش نے اپنے بھائی ، ہدایتکار کے دباؤ کے بعد اداکاری میں قدم رکھا، 18 نومبر 2004 کو ایشوریا، رجنی کانت کی بیٹی سے شادی کی۔ انکے دو بیٹے ہیں۔ ایشوریا اور دھنوش کی ایک شو کے دوران ملاقات ہوئی۔ اداکار کی بہن ایشوریا کی اچھی دوست تھی۔

دھنوش کبھی اداکار نہیں بننا چاہتے تھے۔ وہ شیف بننا چاہتا تھا۔ اسکے لیے انہوں نے ہوٹل مینجمنٹ کا کورس کرنے کا بھی سوچا تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ میرے والد کستوری راجہ ڈئریکٹر تھے، جب بھی کوئی ایکٹر گھر آتا تھا تو خود کو کمرے میں بند کرلیتا تھا۔ بعد میں والد اور بھائی کے کہنے پر میں نے فلموں میں ہاتھ آزمایا۔

وہ ایک فلمی اداکار، پلے بیک گلوکار، گیت کار، اور پرڈیوسر ہے۔ وہ تامل فلموں کے مشہور ایکٹر ہے۔ شروع میں فلموں میں آنے سے پہلے دھنوش کافی تنقید کی گئی تھی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ دھنوش نے ثابت کیا کہ وہ بے حد قابل ایکٹر ہے اور انہوں نے تامل کے علاوہ ہندی فلموں میں بھی کام کیا۔

انہوں نے 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم رانجھا سے بالی ووڈ میں انٹری کی۔ جس میں وہ انیل کپور کی بیٹی سونم کپور کے ساتھ رومانس کرتے دیکھے۔

انکے نے والد کے ہدایتکاری میں بنی فلم تھلووڈھو الامائی سے ایکٹینگ کیریئر شروع کیا۔ سال 2003 میں آئی ان کی فلم ترودا تھردی بلاک بسٹر ہٹ رہی۔ اسی فلم کے بعد سے دھنوش کو ساؤتھ سینما میں پہچان ملی۔

سال 2011 میں فلم ، ان کو فلم ‘اڈوکلم’ کے لئے بہترین اداکار کا قومی ایوارڈ ملا۔

سب سے بڑی بات یہ ہے کہ دھنوش کی سپر ہٹ تامل فلموں کے کئی زبانوں میں ریمیک بنے ہیں۔

دھنوش نے اپنی اس سائیکو تھریلر فلم میں بہترین اداکاری کی تھی۔

یہ فلم لوگوں کو اتنی پسند آئی کہ بعد میں اسے تلگو میں نینو،

کنٹر میں راون اور بنگلہ میں امانوش نام سے بنایا گیا۔
اس فلم میں دھنوش نے ایک جدوجہد کرنے والے انجینئر کا کردار ادا کیا تھا۔

فلم کی کہانی لوگوں کو پسند آئی تھی ۔

اور اسے کنڑ زبان میں بھی بنایا گیا۔
ایکٹر نے اس تامل فلم میں ایک لوکل گینگسٹر کا کردار نبھایا تھا۔

فلم میں اداکار کے ساتھ کاجل اگروال لیڈ رول میں تھی۔

اسکے بعد اس فلم کو بنگالی سینما میں بوسگیری نام سے بنایا گیا تھا۔
ڈائریکٹر کے طور پر دھنوش کی یہ پہلی فلم تھی۔

فلم میں دھنوش کے ڈائریکشن کے ساتھ ہی ایکٹینگ کی بھی کافی تعریف ہوئی تھی۔

بعد میں اس فلم کنڑ میں امبی ننگ ویاستو نام سے بنایا گیا تھا۔
انکی یہ ایکشن ڈرامہ فلم سپر ہٹ تھی،

اور اس میں وہ پہلی بار ترشا کے ساتھ نظر آئے تھے۔

تامل کے بعد کوڈی کو کنڑ میں دھوجا نام سے بنایا گیا تھا۔
انہوں نے اپنی اس سپر ہٹ فلم میں دو الگ الگ کردار نبھائے تھے۔

ابھی اس فلم کے کنڑ اور ہندی میں ریمیک بنائے جارہے ہیں۔

Tags:

You Might also Like