Type to search

صحت

ہائپر سومنیا: جنہیں ہر وقت نیند اور تھکان ستاتی ہے

ہائپر سومنیا

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آج کل کے طرز زندگی کافی بدل چکی ہے۔ بچے ہوں یا نوجوان سبھی آدھی رات کا جاگنا اور صبح کے وقت سوتے رہنا، ہماری صحت پر کافی اثر ڈال رہا ہے۔ رات کو گہری نیند لینے کے بعد بھی کچھ لوگوں کو دن بھر نیند آتی رہتی ہے۔ وہیں، کچھ لوگ پورا آرام کرنے کے بعد بھی ہر وقت تھکا۔ تھکا محسوس کرتے ہیں۔ اگر آپ ان لوگوں میں سے ہے تو آپ کو اپنی صحت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، کیونکہ بہت ذیادہ نیند آنا یا بہت ذیادہ تھکان ہونا آپ کی گرتی صحت کی نشانی ہے۔

 

ہائپر سومنیا

ہائپر سومنیا کا مطلب یہ ہے کہ دن میں ضرورت سے زیادہ نیند آتی ہے یا نیند میں زیادہ وقت ضائع ہوتا ہے، ہائپر سومنیا کے شکار افراد کسی بھی وقت سو سکتے ہیں – مثال کے طور پر ، کام پر یا جب وہ گاڑی چلا رہے ہیں۔

کیوں آتی رہتی ہے ہر وقت نیند؟

دن بھر نیند آتے رہنا، رات بھر جاگنا بھی ایک وجہ ہے۔ جب جسم سے ذیادہ دماغ تھ جاتا ہے، تب بھی بہت ذیادہ نیند آتی ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ لگاتار کئی گھنٹوں تک ایک ہی جگہ بیٹھے رہتے ہیں۔ یا آپ کمپیوٹر سے متعلق نوکری میں ہے تو آپکے ساتھ یہ مسئلہ ہونے کے امکانات کئی گناہ بڑھ جاتے ہیں۔

کیونکہ اس طرح دن بھر کام کرنے سے ایک وقت بعد آپ کا دماغ اور آنکھیں بہت ذیادہ تھک جاتے ہیں۔ جبکہ جسمانی سرگرمی کی کمی میں جسم میں دوسری طرح کی دقتیں پنپنے لگتی ہے۔

ذیادہ نیند آنے کے صحت سے جڑے مسائل

کچھ لوگوں کو ذیادہ نیند کئی جسمانی مسائل کی وجہ بھی آتی ہے۔ ان میں ریسٹ لیس لیگ (بے چین پیر)، کڈنی کا مسئلہ، تھائی رائیڈ سے جڑا مسئلہ، کسی دوائی کو لمبے وقت سے لیتے رہنے کے بعد اسے بند کر دینا شامل ہے۔

 

صحیح ڈائٹ کا نہ ہونا

کچھ لوگ کیفین سے بھرپور مادے کا ذیادہ استعمال کرتے ہیں تو کچھ لوگوں کو بہت ذیادہ آئیل سے بھرپور کھانا پسند ہوتا ہے۔ اس طرح کا کھانا بھی ہماری نیند کے سائیکل کو متاثر کرتا ہے۔ کیونکہ یہ ہاضمے کو صحیح نہیں رہنے دیتا اور اگر پیٹ ٹھیک نہ ہو تو جسم کی تھکان کبھی اتر ہی نہیں سکتی۔

 

ٹائم ٹیبل کا فقدان

جن لوگوں کے سونے اور جاگنے کا کوئی مقررہ وقت نہیں ہوتا ہے، انہیں بھی نیند سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے ایک صحت مند زندگی کے لیے یہ ضروری ہو جاتا ہے کہ آپ کھانے۔پینے اور سونے۔جاگنے کا ایک مقررہ وقت طے کریں۔

حل کیا ہے؟

بہت ذیادہ نیند آنے اور ہر وقت تھکان رہنے کا مسئلے کا سب سے پہلا حل تو یہی ہے کہ آپ اپنی ڈائٹ کو صحیح کریں اور ٹائم ٹیبل کو درست کریں۔

اسکے ساتھ ہی شروعاتی سطح پر ڈاکٹر سے کنسلٹ کے بعد کچھ ضروری دواؤں کا استعمال کریں۔ انکی مدد سے آپ اپنے پیٹ اور دماغ کے کنکشن کو صحیح کرپائیں گے۔ اسکے بعد اپنی صحیح لائف اسٹائل کو فالو کرتے ہوئے ان مسائل سے نجات پاسکتے ہیں۔

بڑے بزرگوں نے صحیح کہا ہے کہ صحیح وقت پر کھانا اور سونا اچھی صحت کی نشانی ہے۔ ایسا بہت ہی کم گھرانوں میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اگر صحیح وقت پر نیند لی جائے تو دن بھر آپ تروتازہ محسوس کریں گے۔


(نوٹ: صلاح سمیت یہ مضمون صرف عام معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ کسی بھی طرح سے طبی رائے کا متبادل نہیں ہے، مزید معلومات کے لئے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اردو پوسٹ اس معلومات کے لیے ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے۔ )