Type to search

ٹی وی اور فلم

رونجنی چکرورتی نے بھی نیپوٹزم پر دیا بڑا بیان، ایک اسٹار کڈ نے مجھے ریپلیس کیا

رونجنی چکرورتی

فلمی ڈسک،27جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ رونجنی چکرورتی نے نیپوٹزم پر بیان دیا ہے۔ اور اس بالی ووڈ میں اسٹار کڈس پر کھل کر بات کی۔

بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اس وقت ان سائیڈر ۔آوٹ سائیڈر ڈیبیٹ بہت ہی زور شور سے چل رہا ہے۔ کنگنا رناوت کے طرف سے شروع کی گئی یہ مہم اب نیا رنگ لے چکی ہے اور لگاتار باہر سے آنے والے فنکار اس معاملے میں اپنی بات رکھ رہے ہیں۔اسی سلسلہ میں فلم آرٹیکل 15 کی مشہور اداکارہ چکرورتی نے بڑا خلاصہ کیا ہے اور بتایا ہے کہ انہیں کئی بار فلموں سے نکالا گیا ہے کیونکہ پروڈیوسر اسٹار کڈ (فلمی اسٹارس کے بچے) یا کسی جانے پہچانے چہرے کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔

اداکارہ رونجنی چکرورتی کے مطابق، یہ میرے ساتھ کئی بار ہوچکا ہے۔ مجھے ایک بار اسٹار کڈ سے ریپلیس کیا گیا تھا کیونکہ پروڈیوسر ایک جانے پہچانے چہرے کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔

مجھے لگتا ہے کہ یہ ہر ایک پروفیشن میں ہوتا ہے اور یہ فلم انڈسٹری کا بھی حصہ ہے۔ اگر آپ اس بزنس میں ہے تو آپ کو لگاتار خود کو مجبور رکھنا ہوگا اور آگے بڑھتے چلے جانا ہوگا۔

اگر آپ ان سب چیزوں سے دور رہنا چاہتے ہیں تو ممبئی صحیح جگہ نہیں ہے۔ جو لوگ اس آرٹ فارم کو الگ نظریہ سے دیکھتے ہیں وہ یہاں سے دور رہ کر کچھ نہ کچھ کرتے رہتے ہیں۔

رونجنی چکرورتی نے بتایا کہ وہ عرفان خان سے متاثر ہوں۔ جس انسان سے میں انسپریشن لیتی ہوں وہ عرفان خان ہے۔ میں نے پچھلے کچھ سالوں میں اس بات کا احساس کیا ہے کہ میں انکے انٹرویو دیکھ کر یہ سمجھنے کی کوشش کرتی ہوں کہ ان میں کتنی گہرائی تھی۔ ان میں ایکٹینگ کو کتنی اچھی سمجھ تھی۔ وہ مجھے ہمیشہ متاثر کرتے ہیں۔ وہ کمال کے فنکار تھے۔

آپ کو بتادیں کہ رونجنی چکرورتی آیوشمان کھرانا کی آرٹیکل 15 اور تمباڈ جیسی فلموں میں نظر آچکی ہے۔ ان فلموں میں انکی اداکاری کی تعریف ہوئی تھی۔ رونجنی چکرورتی فنکار رنویر سنگھ کی سمبا میں بھی اہم رول نبھا چکی ہے۔

رونجنی چکرورتی کی پیدائش 8 ڈسمبر 1996 میں کولکتہ میں ہوئی۔ لا مارٹینیئر اسکول سےاسکولی تعلیم حاصل کی۔ اسکے بعد لیڈی بربورن کالج، کولکتہ سے آگے کی پڑھائی کی۔ چکرورتی نے بنگالی فلم ابوششے سے سال 2011 ڈیبیو کیا۔ اسکے بعد سال 2012میں انہوں نے فرم سڈنی وتھ لو میں کام کیا۔  انکے پسندیدہ اداکاراؤں میں رانی مکھرجی، مادھوری، کرشمہ کپور ہیں جبکہ اداکار میں عرفان خان اور چند ہالی ووڈ ایکٹرس، اور اسپورٹس میں ویراٹ کوہلی ہے۔

انکی والدہ انہیں سنگر بنانا چاہتی تھی لیکن انہوں نے ایکٹینگ کی۔ انہوں اداکاری کی شروعات کالج سے کی۔

انہوں نے کالج کے تھیٹر گروپ میں شامل ہوئی۔

اسکے بعد وہ پونے شہر میں واقع فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا سے ایکٹنگ کورس کیا۔

کورس کے بعد وہ کولکتہ واپس ہوئی۔

چند بنگالی فلموں میں کام کرنے کے بعد وہ ممبئی منتقل ہوئی۔

پھر وہ آڈیشن دینا شروع کیا اور ٹی وی اشتہار کے منتخب ہوئی۔

انہوں نے کئی اشتہارات میں کام کیا جیسے کیڈبری،

سونی میکس چینل، بھارت نرمان، ییبھی ڈاٹ کام اور 7اپ۔

سال 2011 میں چکرورتی کلرس ٹی وی کے لیے شارٹ لسٹ ہوئی۔

نہ بولے تم نہ میں نے کچھ کہا،

مگر وہ اس کا حصہ نہیں بنی،

کیونکہ اسی وقت انہیں فلم آفر ہوئی تھی۔

فرم سڈنی وتھ لو، اور انہوں نے فلم کرنا پسند کیا۔

چکرورتی نے کئی ٹی وی سیریلس میں بھی کام کیا۔

جس میں مین ورلڈ، اسٹوریز بائے ربیندرناتھ ٹیگور،

ناٹ آوٹ، پی اے گلس، لال بازار اور رکتھ آنچل شامل ہے۔

Tags: