Type to search

ٹی وی اور فلم

بالی ووڈ کے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار ہاسپٹل میں شریک، سانس لینے میں پریشانی

دلیپ کمار

فلمی ڈسک،6 جون (ذرائع) بالی ووڈ کے مشہور ایکٹردلیپ کمار (یوسف خان) کو اتوار کے روز ممبئی کے ہندوجا ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ انہیں پچھلے کئی دنوں سے سانس لینے میں پریشانی ہورہی تھی۔ اسی وجہ سے اتوار کو انہیں ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔ دلیپ صاحب کی اہلیہ اور اداکارہ سائرہ بانو نے یہ معلومات دی۔

دلیپ صاحب فی الحال ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہے اور انکا علاج چل رہا ہے۔ ایکٹر کو صبح قریب ساڑھے 8 بجے ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا۔

 

گذشتہ سال مارچ سے دلیپ کمار اور سائرہ بانو کورونا وائرس کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لکھ کر اپنے تمام فینس کو گھر پر رہنے کی درخواست کی تھی۔
دلیپ صاحب نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے لکھا- ‘سب کے لئے دعائیں۔’

دلیپ صاحب کو ریگولر چیک کے لیے پچھلے مہینے میں بھی اسی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا۔ حالانکہ بعد میں انہیں چھٹی دے دی گئی تھی۔

یوسف خان 11 دسمبر 1922 کو پشاور کے قصہ خوانی بازار میں پھلوں کے تاجر غلام سرور خان کے ہاں پیدا ہوئے۔ اصل نام یوسف خان ہے۔ سائرہ بانو نے 1966 میں 22 سال کی عمر میں دلیپ کمار سے شادی کی تھی- اس وقت دلیپ کمار 44 کے تھے،

بتادیں کہ پچھلے سال انکے دو چھوٹے بھائیوں اسلم خان (88) اور احسان خان (90) کا کوویڈ۔19 کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔
بتادیں کہ دلیپ کمار کو مغل اعظم ، دیوداس ، نیا دور ، رام اور شیام جیسی فلموں میں زبردست اداکاری کے لئے یاد کیا جاتا ہے۔

یوسف خان نے 1947 میں آئی فلم جگنو، سے انہوں پہلی بار کامیابی کا مزہ چکا پھر اس کے بعد انہوں نے کبھی پچھے موڑ کر نہیں دیکھا-

وہ آخری بار 1998 میں آئی فلم قلعہ میں نظر آئے تھے، دلیپ کمار کو 2015 میں پدم وبھوشن سے نوازا گیا تھا، انہیں 1994 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ بھی مل چکا ہے-

Tags:

You Might also Like