Type to search

ٹی وی اور فلم

نیہا پینڈسے سالگرہ: سیریلس اور فلموں میں اپنی ایکٹینگ کا لوہا منوایا

نیہا پینڈسے

ٹی وی ڈسک،29 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بھابی جی گھر پر ہے ، کی انیتا بھابی یعنی نیہا پینڈسے آج یعنی 29 نومبر کو اپنی سالگرہ منارہی ہے۔ نیہا پینڈسے نے اپنے کیریئر کی شروعات بطور چائلڈ آرٹسٹ کی تھی۔

سال 1995 میں نیہا نے کیپٹن ہاؤس سے ڈیبیو کیا تھا۔ اسکے علاوہ وہ شاہ رخ خان کی فلم دیوداس میں نظر آچکی ہے۔

نیہا پینڈسے کئی ٹی وی سیریلس اور فلموں میں اپنی ایکٹینگ کا لوہا منوا چکی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nehha Pendse (@nehhapendse)

 

نیہا مراٹھی فلموں کی ان کامیاب اداکاراؤں میں شمار ہے جنہوں مراٹھی کے ساتھ ساتھ دیگر فلم انڈسٹری میں اچھا نام کمایا ہے۔ نیہا ایک ایسی اداکارہ ہے جنہوں نے فلموں کے ساتھ ساتھ ٹی وی پر بھی کام کیا ہے۔

انہوں نے ہندی کے علاوہ تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

اسکے علاوہ وہ بگ باس سیزن 12 کی بھی کنٹیسٹنٹ رہے چکی ہے۔ نیہا انڈسٹری کی سب سے زیادہ فیس لینے والی اداکارہ ہے۔

نیہا پینڈسے ٹی وی سیریل کے علاوہ فلموں، برانڈ یندورسمینٹ اور اسپانسرشپ سے پیسہ کماتی ہے۔

نیہا پینڈسے کا ممبئی میں شاندار اپارٹمنٹ ہے۔ وہیں کار کلکشن کی بات کریں تو نیہا کے پاس بی ایم ڈبلیو جیسی کار ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nehha Pendse (@nehhapendse)

نیہا پینڈسے کی پیدائش ممبئی میں 29 نومبر 1984 کو ہوئی- وہ ممبئی میں پرورش پائی اور وہاں اپنی اسکول کی تعلیم مکمل کی۔

انکے والد وجے پینڈسے اور والدہ شوبھانگی پینڈسے ہیں۔ ان کی بہن اداکارہ مینل پینڈسے ہیں۔ نیہا نے 5 جنوری 2020 کو اپنے بوائے فرینڈ شاردال سنگھ بیاس کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی-

انکی ایک شادی ہوچکی ہے اور وہ دو بچوں کے والد ہے۔ شادی سے پہلے دونوں ایک سال تک لو ان ریلیشن میں رہے تھے۔

ٹائمز آف انڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں نیہا پینڈسے نے اس بات کی معلومات دی تھی کہ شردول طلاق شدہ ہے۔

انکا دو بار طلاق ہوچکا ہے اور ہر شادی سے انکی ایک بیٹی ہے۔

نیہا نے اپنے کیریئر کا آغاز سال 1999 میں فلم پیار کوئی کھیل نہیں میں بطور چائلڈ ایکٹر کے ساتھ کیا- اس وقت نیہا صرف 15 سال کی تھی۔

اس فلم کے بعد نیہا داغ: دی فائر، دیوانے، تم سے اچھا کوئی نہیں اور دیوداس میں کام کیا۔

اس دوران انہوں نے سال 2002 میں آئی تیلگو فلم سونتھم سے تیلگو فلموں میں ڈیبیو کیا۔

انہوں نے اسی سال تامل فلم میں بھی کام کیا۔ اور سال 2005میں ملیالم فلم میڈ ان یو ایس سے ڈیبیو کیا۔

اداکارہ نیہا پینڈسے نے کئی ہندی فلموں میں کام کیا، جن میں پیار کوئی کھیل نہیں، داغ: دی فائر، دیوانے، تم سے اچھا کون ہیں، دیوداس، ڈریمس، سوامی، دل تو بچہ ہے جی جیسی فلمیں شامل ہے-

نیہا نے کئی ٹی وی شو میں نظر آئی جن میں کیپٹن ہاؤس، پڑوسن، حسرتیں، میٹھی میٹھی باتیں، دشمن، مدھوبالا-ایک عشق ایک جنون، کامیڈی دنگل، بگ باس 12، خطرہ خطرہ، جیسے شوز شامل ہے-

Tags:

You Might also Like