Type to search

ٹی وی اور فلم

نیہا پینڈسے برتھ ڈے اسپیشل: ٹی وی اور فلموں کی کامیاب اداکارہ

نیہا پینڈسے

فلمی ڈسک،29نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بگ باس میں بطور کنٹیسٹنٹ میں نظر آچکی نیہا پینڈسے آج کسی پہچان کی محتاج نہیں ہے۔ نیہا کئی ٹی وی سیریلس اور فلموں میں اپنی ایکٹینگ کا لوہا منوا چکی ہے۔ اور آج نیہا پینڈسے اپنی سالگرہ منارہی ہے۔

نیہا پینڈسے مراٹھی اور ہندی جیسی کئی مختلف زبانوں کی فلموں میں کام کرچکی ہے-
بگ باس میں آئی کم ان میڈم جیسے شوز کی وجہ سے وہ ٹیلی ویژن کی دنیا میں بھی بہت مہشور ہے-
نیہا پینڈسے کی پیدائش ممبئی میں 29 نومبر 1984 کو ہوئی- وہ ممبئی میں پرورش پائی اور وہاں اپنی اسکول کی تعلیم مکمل کی۔
انکے والد وجے پینڈسے اور والدہ شوبھانگی پینڈسے ہیں۔ ان کی بہن اداکارہ مینل پینڈسے ہیں۔ نیہا نے 5 جنوری 2020 کو اپنے بوائے فرینڈ شاردال سنگھ بیاس کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nehha Pendse (@nehhapendse)

نیہا مراٹھی فلموں کی ان کامیاب اداکاراؤں میں شمار ہے جنہوں مراٹھی کے ساتھ ساتھ دیگر فلم انڈسٹری میں اچھا نام کمایا ہے۔ نیہا ایک ایسی اداکارہ ہے جنہوں نے فلموں کے ساتھ ساتھ ٹی وی پر بھی کام کیا ہے۔
انہوں نے مراٹھی کے ساتھ ساتھ ہندی، تامل، تیلگو اور ملیالم زبان کی فلموں میں کام کیا ہے۔

اداکارہ نیہا پینڈسے نے اپنی تعلیم پوری کرنے کے بعد فلم انڈسٹری جوائن کرلی۔ نیہا نے اپنے کیریئر کا آغاز سال 1999 میں فلم پیار کوئی کھیل نہیں میں بطور چائلڈ ایکٹر کے ساتھ کیا- اس وقت نیہا صرف 15 سال کی تھی۔

اس فلم کے بعد نیہا داغ: دی فائر، دیوانے، تم سے اچھا کوئی نہیں اور دیوداس میں کام کیا۔ اس دوران انہوں نے سال 2002 میں آئی تیلگو فلم سونتھم سے تیلگو فلموں میں ڈیبیو کیا۔ انہوں نے اسی سال تامل فلم میں بھی کام کیا۔ اور سال 2005میں ملیالم فلم میڈ ان یو ایس سے ڈیبیو کیا۔

اسکے بعد وہ فلم دیوداس میں نظر آئی، نیہا پینڈسے ٹی وی ڈیبیو ایکتا کپور کے شو کیپٹن ہاؤس سے سال 1999 میں کیا-
سال 2018 میں نیہا ریالٹی کامیڈی شو فیملی ٹائم وتھ کپل شرما میں کپل شرما کے ساتھ پریزنٹر کے طور پر دیکھی-
نیہا مراٹھی ، تلگو، ملیالم اور ہندی فلموں میں اداکاری کی ہے-

نیہا زی مراٹھی ٹی وی چینل پر بھاگیا لکشمی سے نظر آئی- انہوں نے کئی مراٹھی، تیلگو، ٹامل، ملیالم اور ہندی فلموں میں کام کیا-

سال 2017 میں ٹی وی چینل لائف او کے پر نشر وئے شو “مے آئی کم ان میڈم؟ ” میں سنجنا کے رول میں دیکھی-جسے ناظرین نے کافی پسند کیا۔

نیہا کے اس شو سے وابستہ ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ جب اس شو کے لئے نیہا کو سائن کیا جارہا تھا ، تو نیہا کا وزن کافی زیادہ تھا لیکن کردار کے مطابق ان کا رول کافی گلیمرس تھا۔ یہی وجہ ہے کہ نیہا کو میکرز نے ہدایت دی تھی کہ اگر وہ 6 ماہ کے اندر اپنا وزن کم نہیں کرتی ہیں تو انہیں اس شو میں کسی اور کو لیا جائے گا۔ جسکے بعد نیہا روزآنہ دو گھنٹے پول ڈانس اور یوگا کرتی رہی اور یہ شو اپنے نام کرلیا۔

انہوں نے سال 2018 میں ریالٹی شو بگ باس 12 میں کنٹیسٹنٹ کے طور دیکھی- جہاں وہ چوتھے ہفتہ میں باہر ہوگئی-
انہوں نے حسرتیں (زی ٹی وی) ، میٹھی میٹھی باتیں (ڈی ڈی نیشنل) بھاگیا لکشمی،
مراٹھی زبان (زی ٹی وی)، میں آئی کم ان میڈم (لائف اوکے) میں کام کیا-
نیہا سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹاگرام پر کافی ایکٹیو رہتی ہے،
اور آئے دن اپنی لیٹسیٹ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہے،

اداکارہ نیہا پینڈسے نے کئی ہندی فلموں میں کام کیا، جن میں پیار کوئی کھیل نہیں، داغ: دی فائر، دیوانے، تم سے اچھا کون ہیں، دیوداس، ڈریمس، سوامی، دل تو بچہ ہے جی جیسی فلمیں شامل ہے-

نیہا نے کئی ٹی وی شو میں نظر آئی جن میں کیپٹن ہاؤس، پڑوسن، حسرتیں، میٹھی میٹھی باتیں، دشمن، مدھوبالا-ایک عشق ایک جنون، کامیڈی دنگل، بگ باس 12، خطرہ خطرہ، جیسے شوز شامل ہے-

Tags:

You Might also Like