Type to search

اسپورٹس

شریاس ایئر نے تاریخ دہرائی، 50 سال بعد ایسا کرنے والے پہلے ہندوستانی

اسپورٹس ڈسک،28 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کانپور ٹیسٹ میچ میں شریاس ایئر نے زبردست مظاہرہ کیا ہے۔ ایک طرف جہاں شریاس نے ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بنائی۔

دوسری انگیز میں نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔ بتادیں کہ پہلی انگیز میں شریاس نے 105 رن کی انگیز کھیلی تھی تو وہیں دوسری انگیز میں بھی 65 رن بناکر آوٹ ہوئے۔

پچاس سال کے بعد ایسا پہلی بار ہوا ہے جب کسی ہندوستانی بلے باز نے ڈیبیو ٹیسٹ میچ کی دونوں انگیزوں میں 50 پلس کا اسکور بنایا ہو۔

پچاس سال پہلے سنیل گواسر نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کی دونوں انگیزوں میں 50 پلس کا اسکور بنایا تھا۔

شریاس نے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں 170 رنز بنائے۔ ایسا کرکے انہوں نے لالہ امرناتھ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ امرناتھ نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں 156 رنز بنائے تھے۔ ویسے ہندوستان کی طرف سے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ رن شیکھر دھون نے بنائے ہیں۔ دھون نے 187 رنز ڈیبیو ٹیسٹ میں بنائے تھے۔ روہت شرما نے 177 اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں بنائے تھے۔

کانپور ٹیسٹ میچ میں پہلی انگیز میں شریاس نے شاندار 105 رنز بنائے تھے اور ہندوستان کی طرف سے ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری جمانے والے 16ویں بلے باز بن گئے تھے۔

گواسکر نے 1971 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ کی دونوں انگیزوں میں بالترتیب 65 اور 67 رنز بنائے تھے۔

وہیں اب شریاس نے یہ کارنامہ پھر سے دوہرایا ہے۔ اس تاریخی کارنامے کے علاوہ شریاس پہلے ہندوستانی بن گئے ہیں جنکے نام ڈیبیو ٹیسٹ کی ایک انگیز میں سنچری اور دوسری انگیز میں نصف سنچری لگانے کا کارنامہ درج ہے۔

بتادیں کہ شریاس کو ڈیبیو کیپ کسی اور سے نہیں بلکہ سنیل گواسکر نے ہی پہنایا تھا۔ گواسکر نے جب شریاس کو ڈیبیو کیپ دیا تھا تو یہ صلاح دی تھی مستقبل کے بارے میں نہ سوچ کر حال میں اپنے کھیل کا مزہ لو، شریاس نے اس بات کا خلاصہ سنچری لگانے کے بعد پریس سے بات کرتے ہوئے کیا تھا۔

ڈیبیو ٹیسٹ (ہندوستان) پر زیادہ رنز
۔ 187 شیکھر دھون بمقابلہ آسٹریلیا موہالی 2012/13۔
۔ 177 روہت شرما بمقابلہ ویسٹ انڈیز کولکتہ 2013/14۔
۔ 170 شریاس آئیر بمقابلہ نیوزی لینڈ کانپور 2021/22۔
۔ 156 لالہ امرناتھ بمقابلہ انگلینڈ ممبئی جم 1933/34۔

Tags:

You Might also Like