Type to search

وائرل

مونی رائے کا نیا گانا پتلی کمریا ریلیز

پتلی کمریا

وائرل،17 مارچ(ذرائع) فلم گولڈ میں اکشے کمار کے ساتھ کام کرچکی بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ مونی رائے نے اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے انداز سے بھی لوگوں کا دل جیتنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

مونی رائے کا ایک گانا پتلی کمریا ریلیز ہوا ہے- جس نے آتے ہی ہنگامہ مچا کر رکھ دیا ہے- اس گانے کو ٹی-سیریز نے اپنے یوٹیوب چینل سے ریلیز کیا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by mon (@imouniroy)

جسے کچھ ہی دیر میں تین لاکھ سے بھی ذیادہ بار دیکھا جا چکا ہے- اتنا ہی نہیں، گانے کو ابھی تک 43 ہزار سے بھی ذیادہ بار لائیک کیا جاچکا ہے-

پتلی کمریا گانے میں مونی رائے کا اسٹائل، انکا ڈانس اور گلیمرس انداز واقعی حیرت انگیز ہے- اس گانے کو لیکر فینس بھی انکی تعریف کررہے ہیں-

پتلی کمریا کو تنیشک باغچی اور پرنپرا ٹنڈن نے گایا ہے- اسکے ساتھ ہی گانے کا میوزک اور بول بھی تنیشک باغچی نے ہی دیئے ہیں-

پتلی کمریاگانے کو گلشن کمار اور ٹی سیریز نے پیش کیا ہے، گانے میں مونی رائے کے ساتھ سوکھے-ای اور تنیشک باغچی، ہیں- گانے کے ڈائریکٹر اروندر خیرا ہیں،

بتادیں کہ اس سے پہلے گانے کا ٹریزر بھی ریلیز ہوا تھا- جس نے فینس کی جوش کو بڑھانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی تھی-

مونی رائے کی پیدائش 28 ستمبر 1985 کو مغربی بنگال کے کوچ بہار میں ہوا تھا- وہ چھوٹے پردے کی شاندار اداکاراؤں میں سے ایک ہے-

ٹی وی اداکارہ مونی رائے پہلی بار ابھیشیک بچن اور بھومیکا چاؤلہ کی فلم رن کے ایک گانے میں بیگ گراؤنڈ ڈانسر کے طور پر نظر آئی تھی-

اسکے بعد انہوں نے ٹی وی سیریلس سے اپنی اداکاری کی شروعات کی تھی- وہ ایکتا کپور کے ٹی وی سیریلس کیونکہ کے ساس بھی کبھی بہو تھی، میں نظر آئی-

مونی رائے کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو جلد ہی وہ فلم برہماسترا میں نظر آنے والی ہے- اس فلم میں وہ اداکارہ عالیہ بھٹ، رنبیر کپور اور امیتابھ بچن بھی اہم رول میں ہے-

مونی رائے آخری مرتبہ لندن کانفیڈینشل میں نظر آئی تھی- بتادیں کہ مونی رائے نے بالی ووڈ میں فلم گولڈ کے ذریعہ قدم رکھا تھا-

انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا جن میں رن، ہیرو ہٹلر ان لو، تم بن 2، گولڈ، کے جی ایف چیپٹر1، رومیو اکبر والٹر، میڈ ان چائنا، لندن کانفیڈینشل، جیسے فلموں میں اداکاری کی-

Tags:

You Might also Like