Type to search

وائرل

مونی رائے بلیک اینڈ وائٹ ڈریس میں نظر آئی

مونی رائے بلیک اینڈ وائٹ

وائرل ڈسک،10 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اکشے کمار کے ساتھ فلم گولڈ میں نظر آنے والی ادکارہ مونی رائے ان دنوں کام سے چھوٹی لیکر چھوٹیاں انجوائے کررہی ہے-مونی رائے بلیک اینڈ وائٹ ڈریس میں فوٹو شیئر کی ہے اداکارہ اپنے فوٹو اور ویڈیو کے ذریعہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا رہی ہے- مونی رائے اپنے اسٹائل کو لیکر بھی ہمیشہ بحث میں رہتی ہے-

مونی رائے کی پیدائش 28 ستمبر 1985 کو مغربی بنگال کے کوچ بہار میں ہوا تھا- وہ چھوٹے پردے کی شاندار اداکاراؤں میں سے ایک ہے-

 

View this post on Instagram

 

Did you know Zebras are horses in a jail? 🤔🙆🏻‍♀️🙋🏻‍♀️

A post shared by mon (@imouniroy) on

تصویروں میں انکا الگ انداز فینس کو دیوانہ بنا دیتی ہے- انہوں نے پھر سے کچھ تصویریں اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے- جو خوب وائرل ہورہی ہے- مونی رائے ان دنوں مالدیپ میں ہے اور وہی سے اپنی تصویریں اور ویڈیو شیئر کررہی ہے- فینس انکے پوسٹ پر خوب ردعمل دے رہے ہیں-

مونی رائے کی تصویروں کو 2 لاکھ 18 ہزار سے ذیادہ بار دیکھا جاچکا ہے- ٹی وی سے نام کمانے کے بعد مونی رائے بالی ووڈ میں بھی قہر ڈھا رہی ہے- بتادیں کہ مالدیپ مونی رائے کی پسندیدہ جگہ ہے-

 

View this post on Instagram

 

What did the water tell the ledge? : you jump, I am chill 😃😄👀

A post shared by mon (@imouniroy) on

 

سال 2019 میں انکی فلم میڈ ان چائنا اور رومیو اکبر والٹر، ریلیز ہوئی تھی۔ اداکارہ مونی رائے برہمسترا اور مغل میں بھی نظر آئیں گی۔ اسکے ساتھ ہی مونی رائے لندن کانفیڈینشل کے ذریعہ او ٹی ٹی میں بھی انٹری کرچکی ہے۔

مونی رائے کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو حال ہی میں انکی ویب سیریز لندن کانفیڈینشل ریلیز ہوئی ہے اور انکے کام کو بھی پسند کیا جارہا ہے- مونی رائے اسٹارر یہ سیریز کرائم اور تھریلر سے بھرپور ہے-

اداکارہ کے بالی ووڈ کیریئر کی بات کریں تو انہوں نے اکشے کمار کی فلم گولڈ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا- اداکارہ فلم میڈ ان چائنا میں بھی نظر آئی تھی- جس میں انہوں نے ایکٹر راجکمار راؤ کے ساتھ اہم رول میں تھی، مونی رائے رنبیر کپور کے ساتھ فلم برہمسترا میں بھی نظر آنے والی ہے-

ٹی وی اداکارہ مونی رائے پہلی بار ابھیشیک بچن اور بھومیکا چاؤلہ کی فلم رن کے ایک گانے میں بیگ گراؤنڈ ڈانسر کے طور پر نظر آئی تھی- اسکے بعد انہوں نے ٹی وی سیریلس سے اپنی اداکاری کی شروعات کی تھی- وہ ایکتا کپور کے ٹی وی سیریلس کیونکہ کے ساس بھی کبھی بہو تھی، میں نظر آئی- اس سیریل میں انکے کردار کا نام کرشنا تلسی تھا- اس سیریلس میں انکی اداکاری کو پسند کیا گیا-

Tags:

You Might also Like