Type to search

ٹی وی اور فلم

مونی رائے اور سورج نمبیار ملیالی انداز میں شادی

مونی رائے اور سورج نمبیار شادی

فلمی ڈسک، 28 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ناگین اداکارہ مونی رائے نے 27 جنوری 2022 کو گوا میں سورج نمبیار سے شادی کرلی-

انکی شادی کا پری-ویڈنگ تقریب کل سے ہی شروع ہوگیا تھا- کورونا پروٹوکول کے تحت مونی رائے کی شادی میں قریبی دوست اور خاندان کے لوگ ہی شامل ہوئے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by mon (@imouniroy)

 

اب مونی رائے کی دلہن کے والے لک میں سورج نمبیار کے ساتھ تصویریں بھی سامنے آگئی ہے- فوٹو میں نئی دلہن مونی رائے پوز دیتی نظر آرہی ہے اور وہ بے حد خوبصورت لگ رہی ہے-

ٹی وی اور فلموں کی ٹاپ اداکارہ مونی رائے اور سورج کی شادی ملیالی رسم و رواج کے مطابق ہوئی- مونی رائے کے کئی فین پیج نے بھی انکی شادی کی تصویریں اور ویڈیو شیئر کیے ہیں-

شادی کی فوٹو میں مونی رائے لال اور گولڈن ورک والی سفید ساڑی اور لال بلاؤز پہن رکھا ہے-

مونی رائے نے اسکے ساتھ ٹریڈیشنل ساؤتھ انڈین جیولری پہنی ہے، اپنے بالوں میں گجرا اور میک اپ کے ساتھ مونی رائے بے حد خوبصورت لگ رہی ہے-

تصویر میں وہ ساؤتھ انڈین دولہن نظر آرہی ہے، شادی کے لیے جہاں مونی رائے نے سفید ساڑی کو منتخب کیا، وہیں سورج بیج کلر کے کرتے اور سفید دھوتی میں نظر آئے-

ایک تصویر میں سورج نمبیار ، مونی رائے کو منگل سوتر پہناتے نظر آرہے ہیں-

میڈیا رپورٹس کے مطابق مونی رائے اور سورج نمبیار نے ملیالی اور بنگالی رسموں کے مطابق شادی کی، اداکارہ مونی رائے اور سورج کی شادی انکی بہترین دوست مندرا بیدی ، آشکا گورادیا اور ارجن بجلانی سمیت کئی ستارے گوا میں ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mandira Bedi (@mandirabedi)

مونی رائے کی پیدائش 28 ستمبر 1985 کو مغربی بنگال کے کوچ بہار میں ہوا تھا- وہ چھوٹے پردے کی شاندار اداکاراؤں میں سے ایک ہے-

ٹی وی اداکارہ مونی رائے پہلی بار ابھیشیک بچن اور بھومیکا چاؤلہ کی فلم رن کے ایک گانے میں بیگ گراؤنڈ ڈانسر کے طور پر نظر آئی تھی- اسکے بعد انہوں نے ٹی وی سیریلس سے اپنی اداکاری کی شروعات کی تھی-

وہ ایکتا کپور کے ٹی وی سیریلس کیونکہ کے ساس بھی کبھی بہو تھی، میں نظر آئی- اس سیریل میں انکے کردار کا نام کرشنا تلسی تھا- اس سیریلس میں انکی اداکاری کو پسند کیا گیا-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by mon (@imouniroy)

 

اسکے بعد مونی نے چھوٹے پردے پر ناگین، ناگین 2، کستوری، جنون-ایسی نفرت تو کیسا عشق، سمیت کئی سیریلس میں کام کیا-

ورک فرنٹ کی بات کریں تو مونی رائے آیان مکھرجی کی فلم برہمسترا میں نظر آئیں گی، اس فلم میں امیتابھ بچن، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی۔

انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا جن میں رن، ہیرو ہٹلر ان لو، تم بن 2، گولڈ، کے جی ایف چیپٹر1، رومیو اکبر والٹر، میڈ ان چائنا، لندن کانفیڈینشل، جیسے فلموں میں اداکاری کی-

Tags:

You Might also Like