Type to search

صحت

ڈرمسٹک کے فوائد : غذائیت سے بھرپور سوجنی کی پھلی

ڈرمسٹک

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ڈرمسٹک پلانٹ یا مورنگا اویلیفر جسے ہندی میں سہجن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ہندوستان میں ایک بہت ہی عام سبزی ہے۔ اسکا سائنسی نام مورنگا اویلیفر ہے اسے اردو یا عام ہندوستانی زبان میں اسے سوجنی کی پھلی کہتے ہیں۔

ڈرمسٹک کی پھلی کی سبزی تقریبا ہر گھر میں بنتی ہے- کھانے میں تو اسکا مزہ سب کو خوب پسند آتا ہے- لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس پھلی اور اسکے درخت کے بھی صحت کے لیے کئی فائدے ہیں- ان میں پروٹین، امینو ایسڈ، بیٹا کیروٹین اور مختلف فینولک ہوتے ہیں-

ڈرمسٹک تیز نشونما کرنے والا درخت ہے جو 10–12 میٹر (32–40 فٹ) لمبا اور 45 سنٹی میٹر(1.5 فٹ) کے ٹرنک قطر ہوتا ہے۔

لیکن ہم میں سے ذیادہ تر لوگ اس پودے کے حیرت انگیز فوائد کے بارے میں انجان ہے۔ یہ اپنے غذائیت مند پتوں کا ساگ ، پھولوں کی کلیاں اور معدنیات سے بھرپور ہرے پھلوں کی پھلی کے لیے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔

ڈرمسٹک غذائیت کا ایک ذریعہ رہے ہیں اور انٹی آکسیڈینٹ اور بائیو ایکٹیو پلانٹ کمپاؤنڈ میں مالا مال ہے۔ اسکی پتیوں ، پھلیوں اور پھولوں سے پورا ڈرمسٹک پلانٹ میں غذائی اجزا بھرے ہوتے ہیں۔ اور پودے کے ہر حصے کا خوراک اور دواؤں میں اہم ہے۔

باقاعدہ طور پر اسکے مجموعی فوائد کو لینے کے لیے ڈرمسٹک کا استعمال ضروری ہے۔ ذیابطیس مریضوں کے لیے ڈرمسٹک کافی کارآمد ہے۔ اسکے ساتھ ہی ڈرمسٹک کے فائدے کئی ہیں۔ یہاں اس حیرت انگیز اسٹک کے چند شاندار فائدوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

ڈرمسٹک کے پودے میں جڑ سے لیکر ڈرمسٹک کے پھول، پتیاں تک صحت کے لیے فائدوں سے بھرے ہوئے ہیں-

موٹاپا کم کریں
موٹاپا اور جسم کی بڑھی چربی کو دور کرنے کے لیے ڈرمسٹک کو ایک فائدے مند دوا مانا گیا ہے- اس میں فاسفورس کی مقدار پائی جاتی ہے جو کہ جسم کی اضافی کیلوری کو کم کرتی ہے اور ساتھ ہی چربی کم کرکے موٹاپا کم کرنے میں مدد کرتا ہے-

وٹامن اور معدنیات کا بہترین ذریعہ

ڈرمسٹک کے پتے وٹامن اور معدنیات کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔ آپ اپنی روز مرہ کی خوراک میں ڈرمسٹک شامل کرسکتے ہیں۔

بہترین فوائد کا استعمال کرنے کے لیے اپنی روزانہ کی غذا میں تازہ پھلی یا پتے شامل کریں۔

بلڈ شوگر لیول کو رکھتی ہے کنٹرول

ہائی بلڈ شوگر لیول دل کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ سوجنی کی پھلی کا استعمال بلڈ شوگر لیول کو کافی کم کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔

آئسوٹیوسینیٹس جیسے کمپاؤنڈ شوگر لیول کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ گال بلیڈر (پتہ) کی کارکردگی کو بڑھا سکتے ہیں۔

ذیابطیس کے مریضوں کے لیے ڈرمسٹک کا استعمال کافی فائدے مند مانا جاتا ہے۔

فرٹیلٹی کو بہتر بنانا

ڈرمسٹک فرٹیلٹی کو بہتر بنانے میں ڈرمسٹک فائدے مند ثابت ہوسکتی ہے۔ ریسرچ سے پتہ چلتا ہے کہ سوجنی کی پھلی کا باقاعدہ استعمال سے سپرمز یعنی منی کی تعداد کو بڑھانے اور مردوں میں منی کی کوالٹی میں سدھار کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ ایک نیورو ٹرانسمیٹر کے طور پر کام کرتا ہے اور ہارمون کی تیاری میں شامل ہوتا ہے۔

خون صاف کرنے میں فائدہ مند

ڈرمسٹک خون سے ٹاکسن سے پاک کرنے اور ہمارے اعضاء کو بہتر بنانے میں مدد کرسکتی ہے۔

وہ آگے ایک طاقتور اینٹی بائیوٹک ایجنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں۔

باقاعدگی سے ڈرمسٹک کا استعمال آپ کو بلڈ سرکولیشن کو اچھی طرح سے اہتمام کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔

امیونٹی بڑھانے میں شاندار

لگاتار بدلتے موسم اور مصروف زندگی سے امیون سسٹم پر اثر پڑتا ہے۔

سوجنی کی پھلی قوت مدافعت بوسٹر کے طور پر کام کرتی ہے جو بخار کے دوران جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے میں بھی مددگار مانی جاتی ہے۔

مضبوط ہڈیوں کے لئے

ڈرمسٹک میں کیلشیم اور آئرن کی زیادہ مقدار کی موجودگی کی وجہ سے وہ مضبوط اور صحت مند ہڈیوں کا ڈھانچہ تیار کرنے میں ایک اہم رول نبھاتے ہیں۔

یہ ہڈیوں کی کثافت کو بھی روکتا ہے اور صحت کو بڑھاتا ہے۔

کیلشیم کا ذریعہ
ڈرمسٹک کی پھلی میں وافر مقدار میں کیلیشم پایا جاتا ہے-

جو بچوں کے لیے بہت فائدے مند ہوتا ہے-

اس سے ہڈیاں اور دانت دونوں ہی مضبوط بنتے ہیں-

اسے حاملہ خواتین کو دینے سے انکے ہونے والے بچوں میں کیلیشم کی مقدار بھرپور ملتی ہے اور ہونے والا بچہ تندرست ہوتا ہے-

ڈرمسٹک کے پتیوں کے فائدے

ڈرمسٹک کی پھلیوں کے ساتھ اسکا تنا، پتیوں کے بھی کئی استعمال اور فائدے ہوتے ہیں۔

ڈرمسٹک میں کئی طرح کے غذائی اجزاء اور وٹامن ہوتے ہیں۔

ڈرمسٹک کی پھلیوں کے فائدوں کے بارے میں تو آپ جان چکے ہونگے،

لیکن اسکی پتیاں بھی کم فائدے مند نہیں ہوتی ہے۔

یہ وزن کم کرنے کے لیے بھی جانی جاتی ہے۔

ڈرمسٹک کی پتیوں کا استعمال آپ سبزی ، دال ، سامبر،

اور ذائقہ اور خوشبو بڑھانے کے لیے کرسکتے ہیں۔

ڈرمسٹک یا سوجنی کی پھلی کے پتیوں میں وٹامنز ، معدنیات،

اینٹی آکسیڈینٹس ، بائیوٹک کمپاؤنڈ وغیرہ سے بھرپور ہوتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی اس میں فائٹیٹس بھی ہوتے ہیں،

جو ایک قسم کے اینٹی نیوٹرینٹ ہوتے ہیں۔

دیگر نیوٹریشنل ویلیو کی بات کریں تو سوجنی کی پھلی کی پتیوں میں

وٹامن بی 6، وٹامن سی، آئرن، رائبو فلوین ، میگنیشیم وغیرہ بھی ہوتے ہیں۔

سوجنی کی پھلی میں اینٹی ذیابیطس کی خصوصیات ہوتے ہیں،

جو ذیابیطس اور شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

حالانکہ اسکا استعمال کرنے سے پہلے آپ ڈاکٹر سے پوچھ لیے۔

یہ سبز پتے قوت مدافعت صلاحیت کو بڑھا کر

موسمی فلو، نزلہ، کھانسی زکام، سے بچاؤ کرتی ہے۔

آپ اسکی پتیوں کو سوکھا کر پاؤڈر بنا لیں۔

ایک چمچ ڈرمسٹک کی پتیوں سے تیار پاؤڈر کو ایک کپ پانی میں ڈال کر ابالیں،

اس میں آپ تھوڑا سا شہد ملائیں، اس ہربل ٹی کا استعمال کریں۔


(نوٹ: صلاح سمیت یہ مضمون صرف عام معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ کسی بھی طرح سے طبی رائے کا متبادل نہیں ہے، مزید معلومات کے لئے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اردو پوسٹ اس معلومات کے لیے ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے۔ )

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *