Type to search

ٹیکنالوجی

مکمل گلاس کی باڈی والا ژیوامی کا 108 میگا پکسل کیمرے والا فون جلد آئے گا ہندوستان

ٹیکنالوجی ڈسک، 25فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ژیوامی کے نئے فون ایم آئی مکس الفا کا ہندوستان میں کافی وقت سے انتظار ہورہا ہے- اب یہ نیا فون لانچ ہونے کے لیے تیار ہے- ژیوامی کے آفیشل انڈین پیج کے ذریعہ کہا گیا ہے کہ چائنا کے بعد اب ایم آئی مکس الفا شاید ہندوستان میں بھی جلد قدم رکھے گا- معلومات کے لیے بتادیں کہ کمپنی نے فی الحال ابھی تک اسکا آفیشل اعلان نہیں کیا ہے- آفیشل پیج پر فون کے کئی فیچر لسٹ کردیئے گئے ہیں-
ژیوامی نے پچھلے سال ستمبر مہینے میں ایم آئی مکس الفا اسمارٹ فون مارکیٹ میں اتارا تھا- اپنی منفرد ڈیزائن کی وجہ سے اس فون نے سبھی کی توجہ اپنی طرف کھینچی ہے- ایم آئی مکس الفا اسمارٹ فون چاروں طرف سے ڈسپلے کے ساتھ آتا ہے- اور یہ پوری طرح سے گلاس فون ہے-

فیچرس کی بات کریں تو فون میں 7.92 انچ کا لچکدار اولیڈ ڈسپلے ہے- ساتھ ہی اس میں 2250-2088 پکسل کا ریزولیشن بھی ہے- اسمارٹ فون میں کووالکوم اسنیپ ڈریگن 855 پلس سمیت 12 جی بی ریم ہے- سافٹ ویئر کی بات کریں تو ایم آئی مکس الفا میں ایم آئی یو آئی الفا آپریٹینگ سسٹم دیا گیا ہے- ایم آئی مکس الفا میں 107 میگا پکسل کا ٹرپل کیمرہ دیا گیا ہے-

Tags:

You Might also Like