Type to search

ٹی وی اور فلم

برتھ ڈے اسپیشل: 100 فلموں میں مسترد ہوئے تھے شاہد کپور،کافی مشکل بھرا رہا فلمی سفر

فلمی ڈسک،25فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آج بالی ووڈ کے ایسے ایکٹر کی یوم ییدائش ہے، جنہیں انکے اداکاری کے ساتھ انکے ڈانس، لک، رومانٹک شبیہ کے لیے جانا جاتا ہے۔ ویسے تو وہ ایک بالی ووڈ کے بڑے اسٹار کے بیٹے ہیں۔ لیکن پھر بھی انہیں لمبے جدوجہد کے بعد بالی ووڈ میں اپنی خاص پہچان بنائی ہے۔ اس ایکٹر کا نام ہے شاہد کپور، جو مشہور ایکٹر پنکج کور کے بیٹے ہیں۔

شاہد کی پیدائش دہلی میں 25 فروری 1981 کو ہوئی، شاہد کپور کو اداکاری وراثت میں ملی ہے، شاہد کپور اداکار پنکج کپور اور نیلما عظیم کے بیٹے ہے

شاہد کئی اشتہار اور میوزک ویڈیو میں کام کرچکے ہیں- جس میں پیپسی کا اشتہار شامل ہے- انہوں نے  شاہ رخ خان ، کاجول اور رانی مکھرجی کے ساتھ کام ہے-

شاہد نے اپنے کیریئر کی شروعات، میوزک ویڈیو کے اشتہاروں میں کام کرکے کی۔ کپور نے پہلی بار بالی وڈ میں سبھاش گھئی کی تال (1999) میں پلے بیک ڈانسر کے روپ میں کام کیا۔ 4 سال کے بعد، اس نے عشق وشق (2003ء) میں اہم اداکار کے روپ میں کام کیا۔

فلم عشق وشق کے بعد شاہد کپور نے ’فدا، دل مانگے مور، دیوانے ہوئے پاگل، واہ لائف ہو تو ایسی، شکھر، 36 چائنا ٹاؤن، چپ چپ کے‘ جیسی چند فلموں میں کام کیا لیکن یہ سبھی فلمیں فلاپ رہیں۔ 2006 میں انہیں سورج بڑجاتیہ کی فلم ’وواہ‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔

انکی پہلی کامیاب فلم سرورج برجاتیہ کی وواہ تھی جو سال 2006 میں آئی، تب سے انہوں نے اپنے آپ کو فلم انڈسٹری کا کامیاب اداکار کے طور پر اداکار کے طور پر خود کو قائم کیا-

شاہد نے اس فلم میں اپنی سنجیدہ اداکاری سے شائقین کو مسحور کردیا یہ فلم باکس آفس پر سپرہٹ ثابت ہوئی اور اسی کے ساتھ شاہد فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے میں بھی کامیاب رہے

انہوں نے سال 2016 میں ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ کئی بار ایسا ہوتا تھا کہ انکے پاس کھانے کے پیسے اور آڈیشن دینے جانے کے لیے کرایہ بھی نہیں ہوتا تھا۔ انہوں نے آگے کہا، میں نے وہ زندگی جی ہے، جسکے بارے میں میں بات نہیں کرتا۔ لیکن یہ میری سچائی ہے۔

شاہدکپور آج کے ٹاپ ایکٹرس میں سے ایک ہے۔ حال ہی میں انکی فلم کبیر سنگھ نے باکس آفس پر کافی اچھا کام کیا تھا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں انہیں بالی میں انٹری سے پہلے قریب 100 فلموں میں ریجیکٹ ہونا پڑا تھا۔ اسکے بعد انہوں نے اپنی پہلی فلم عشق وشق سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کی شروعات کی۔

شاہد کپور فلم فدا میں کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنے کے بعد دونوں کی لو اسٹوری کے لیے کافی خبروں میں رہے لیکن بعد میں دونوں میں دوری آگئی۔ شاہد اور کرینہ نے فدا اور جب وی میٹ میں کام کیا۔ فلم جب وی میٹ میں دونوں کی اداکاری کو کافی پسند کیا گیا۔ یہی سے دونوں میں نزدیکیاں بڑھی تھی۔ لیکن کرینہ نے بعد میں سیف علی خان کے ساتھ شادی کرلی اور اور شاہد کپور نے میرا کے ساتھ شادی کرلی۔

Tags:

You Might also Like