Type to search

تعلیم اور ملازمت

مانو المونی اسوسی ایشن کا اسکول دریچہ بواہیر میں شعور بیداری پروگرام

اسکول دریچہ بواہیر

حیدرآباد، 12 مئی (راست) مانو المونی اسوسی ایشن کی جانب سے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں داخلوں 23-2022 کے لیے شعور بیداری پروگرام کے تحت آج سرکاری اسکول دریچہ بواہیر کشن باغ میں کیریئر گائیڈنس ایس ایس سی کے طلبا و طالبات کے لیے مقرر کیا گیا جس میں صدر صدر مانو المونی اسوسی ایشن اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس سی کے طلبا کے لیے پلاننگ کرنا ہوگا کہ وہ مستقبل میں کیا کرنا چاہتے ہیں-

وہ اپنی تعلیم کو کس طرح سے آگے لے جانا چاہتے ہیں- اور مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں آئی ٹی آئی کورس بھی موجود ہے جو اردو میڈیم طلبا و طالبات کے لیے جس میں ٹریننگ حاصل کرکے ملک اور بیرون ملک ملازمت کررہے ہیں-

لہذا آپ بھی اس طرح توجہ دیں، محمد عامر علی، ٹریننگ آفیسر مانو نے تفصیلی طور پر بتایا کہ آئی ٹی آئی میں داخلہ کے لیے قابلیت ہونا اور کب داخلہ شروع ہوئے تمام تفیصلات سے آگاہ کیا ان کے علاوہ عبدالقدیر اور محمد ایوب خان، محمد سمیر موجود تھے اور آخر میں ایوب خان نے شکریہ ادا کیا اور اس موقع پر قریشی چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے تمام طلبا و طالبات میں امتحانی کٹس کی تقسیم عمل میں لائی گی-

Tags:

You Might also Like