Type to search

ٹی وی اور فلم

کرن جوہر کی فلم ‘تخت’ کا پہلا ٹیزر ریلیز

فلمی ڈسک،2فبروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کرن جوہر جب سے ملٹی اسٹارر فلم تخت اناؤنس کی ہے۔ سینما شائقین اس سے جوڑے اپ ڈیٹ کا انتظار کررہے ہیں۔ فلم کے لٹکنے کی کئی خبریں آرہی تھی لیکن کرن نے سب کو غلط ثابت کردیا اور اسکا پہلا ٹیزر جاری کردیا ہے۔

فلم کی شوٹنگ مارچ میں شروع ہوجائے گی اور یہ 24 ڈسمبر 2021 کرسمس کو ریلیز ہوگی۔ اس میں رنویر سنگھ، کرینہ کپور، عالیہ بھٹ ، وکی کوشل، بھومی پیڈنیکر ، جھانوی کپور اور انیل کپور ہیں۔

کرن نےجو ٹیزر ٹیوٹ کیا ہے اس میں آپ کو تخت دیکھائی دے گا۔ ٹیزر کے ساتھ آپ کو وائس اوور سنائی دے گا، مغل بادشاہوں کے لیے تخت کا راستہ اپنوں کے تابوت سے ہوکر جاتا ہے۔ اگر یہ راستہ محبت سے ہوکر جاتا تو ہندوستان کی تاریخ کچھ اور ہوتی۔
بتادیں کہ تخت پہلی فلم ہے جس سے کرن جوہر پیرڈ ڈرامہ میں قدم رکھ رہے ہیں۔ فلم میں باصلاحیت ملٹی اسٹارر کاسٹ ہے جسے لیکٹر ناظرین میں کافی تجسس ہے۔ بتادیں کہ سلمان خان کی فلم کک 2 بھی ڈسمبر 2021 میں ریلیز ہونے کی امید کی جارہی ہے۔

Tags: