Type to search

ٹی وی اور فلم

آر مادھون کی فلم راکیٹری: دی نامبی افیکٹ کا ٹریلر ریلیز

راکیٹری: دی نامبی افیکٹ

ممبئی،03 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) عامر خان کی فلم 3 ایڈیٹ کے فرحان یعنی آر مادھون کی فلم راکیٹری: دی نامبی افیکٹ کا زبردست ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔ فلم کی کہانی ایسرو کے ایسے راکٹ سائسنداں کی ہے جس پر غداری کا الزام لگا۔ ٹریلر کی شروعات بالی ووڈ کے اسٹار شاہ رخ خان سے ہوتی ہے۔

مادھون کا یہ خاص پروجیکٹ ایک بائیوپک ہے جو اسرو کے ایرواسپیس انجینئر نامبی نارائنن کی زندگی سے متاثر ایک بائیوپک ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by R. Madhavan (@actormaddy)

فلم میں دکھایا جائے گا کہ کیسے ایک عظیم سائنسدان پر جاسوسی کے الزام لگتے ہیں۔ کیسے ایک کیس کی وجہ سے کسی کی زندگی میں اسپیڈ بریکر لگ جاتا ہے۔

راکیٹری: دی نامبی افیکٹ میں آر مادھون سائنٹسٹ نامبی نارائن کا کردار ادا کررہے ہیں۔
اس فلم میں مادھون صرف بطور اداکار ہی نظر نہیں آئیں گے بلکہ انہوں نے اس فلم کی ہدایت بھی کی ہے۔
ٹریلر کو شائقین کافی پسند کررہے ہیں۔ اس فلم کے ٹریلر کو شاہ رخ خان کے فینس بھی کافی پسند کررہے ہیں۔
ٹریلر کی شروعات مں مادھون سے ایک شو کے دوران شاہ رخ خان کچھ سوال پچھتے نظر آرہے ہیں۔
شاہ رخ خان بطور صحافی اس فلم میں نظر آئیں گے۔

راکٹ سائنٹسٹ نامبی نارائن ایسا نام ہے، جن پر دوسرے ملکوں کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام لگے تھے۔ انہیں پولیس نے گرفتار بھی کیا تھا۔ لیکن ان پر لگے الزام جھوٹے ثابت ہوئے۔ سال 1996 میں سی بی آئی نے انہیں سبھی الزامات سے بری کردیا اور سال 1998 میں سپریم کورٹ نے بھی نامبی نارائن کو ناٹ گلٹی قرار دیا تھا۔ اسکے بعد انکے کام کو اعزاز دینے کے لیے 2019 میں پدم بھوشن جیسے اعزاز سے نوازا گیا۔
فلم کے ٹریزر میں دیکھایا گیا تھا کہ نامبی کا رول نبھا رہے مادھون کہتے ہیں۔ میرا نام نامبی نارائن ہے، میں نے راکٹری میں 35 سال گذارے اور جیل میں 50 دن۔ ان 50 دنوں کی جو قیمت میرے ملک نے چکائی یہ کہانی اسکی ہے۔ میری نہیں۔

فلم کی کاسٹ کے بارے میں بات کریں تو فلم میں آر مادھون کے علاوہ سمرن بگگا اور رجیت کپور بھی اہم کردار میں نظر آئیں۔
آر مادھون کی یہ فلم چھ زبانوں (انگریزی،تمل ،تیلگو ،ہندی ،ملیالم اور کنڑ) میں ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی۔

ویسے کورونا کے درمیان اس فلم کو ریلیز کب کیا جائے گا اس پر سسپینس برقرار ہے۔
فلم کو پروڈیوس اور ڈائریکٹ آر مادھون نے ہی کیا ہے۔ جبکہ میوزک سام سی ایس کا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *